وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے مشن میں تعینات پلیٹ فارموں کا بحیرہ عرب میں ایک سمندری حادثے پر ردعمل

Posted On: 24 DEC 2023 7:50PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے مشن کے تعینات پلیٹ فارم بحیرہ عرب میں ایم ٹی کیم پلوٹو پر میزائل/ ڈرون حملے کے ایک سمندری واقعہ کا فوری جواب دیتے ہیں۔  23 دسمبر 23 کو 0745 بجے کے قریب ایک میزائل یا ڈرون جیسی کسی شے سے ٹکرانے کے بعد 22 عملے (21 بھارتی اور ایک ویتنامی)  پر مشتمل جہاز میں آگ لگنے کی خبر ملی تھی۔

اس صورتحال کا تیزی سے جواب دیتے ہوئے، بھارتی بحریہ نے معمول کی نگرانی کرتے ہوئے علاقے میں کام کرنے والے میری ٹائم گشتی طیارے کا رخ موڑ دیا۔ بھارتی بحریہ نے صورتحال کا جائزہ لینے اور ایم ٹی کیم پلوٹو کو مدد فراہم کرنے کے لیے بھارتی بحری جہاز مورموگاو کا رخ بھی موڑ دیا۔

بحریہ کے سمندری گشتی طیارے نے 23 دسمبر 23 کو 1315 بجے ایم ٹی کیم پلوٹو کو پرواز دی اور عملے سے رابطہ قائم کیا۔ عملے نے بتایا کہ عملے کے تمام 22 ارکان محفوظ ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ بحریہ نے ضروری مدد کی فراہمی کے لیے تمام بھارتی بحری ایجنسیوں کو پیداہونے والی صورتحال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

بھارتی بحریہ کے جہاز مورموگاو نے ایم ٹی کیم پلوٹو کے ساتھ 23 دسمبر 23 کو 1930 بجے رابطہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی مدد کی ضرورت ہے۔ سی جی ایس وکرم، جو جائے حادثہ پر بھی موجود تھے، کو جہاز کو ممبئی لے جانے کی ہدایت دی گئی۔ نیوی ایکسپلوزیو آرڈیننس ڈسپوزل (ای او ڈی) کے ماہر ایم وی کیم پلوٹو کو ممبئی پہنچنے پر جہاز کی صفائی کرنے اور مزید تحقیقات کے لیے روانہ کریں گے۔

بھارتی بحریہ تمام تر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بہت قریب سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2493


(Release ID: 1990151) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu