صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
کرسمس کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام
Posted On:
24 DEC 2023 7:11PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو اپنی طرف سے مبارکباد بھیجی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ "کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
حضرت مسیح کے یوم پیدائش پر منایا جانے والا کرسمس کا تہوار محبت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ تہوار ہمیں انسانیت کی بے لوث خدمت کی تحریك بھی دیتا ہے۔ حضرت مسیح کی تعلیمات ہمیشہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے حق میں مناسب رہی ہیں۔
اس مقدس تہوار پر ہر کوئی رحم اور ہمدردی کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرے اور اپنی زندگیوں میں حضرت مسیح کی تعلیمات پر عمل کرے۔
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
******
U.No:2942
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1990138)
Visitor Counter : 114