جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حصدہ داروں کی پندرہویں میٹنگ: سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے ایمرجنسی قابل تجدید توانائی کے لئے مالی عملداری پر روشنی ڈالی

Posted On: 24 DEC 2023 6:41PM by PIB Delhi

 

قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ہندوستانی ایجنسی لمیٹڈ (IREDA)کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب پردیپ کمار داس نے نئی اور ابھرتی ہوئی قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کو مالیاتی اعتبار سے قابل عمل منصوبوں میں تبدیل کرنے کے کمپنی کے عہد کا اعادہ کیا۔ انھوں نے آج ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقدہ IREDA کے حصہ داروں کی باہمی بات چیت میں یہ بات کہی۔

سیشن کا آغاز IREDA کے ذریعہ کئے گئے حالیہ کاروباری اقدامات کے تفصیلی پریزنٹیشن کے ساتھ کیا گیا۔ خاص توجہ IREDAکے لون پروڈکٹس میں حالیہ ترمیمات پر دی گئی اور حصہ داروں کی جانب سے موصول صلاح ومشورہ پر مبنی ایک ایکشن رپورٹ پیش کی گئی۔

اپنی تقریر میں سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے IREDA کے مخلص کاروباری ساجھیدار اوروں کے تئیں اظہار تشکر کیا اور گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران کمپنی کی تاریخی ترقی میں ان کے رول کی تعریف کی۔

سی ایم ڈی، IREDA نے قابل قدر صارفین کو IREDA کے آر پی او کی زبردست کا میابی کے لئے ان کے رول کو سراہا۔ میٹنگ میں کاروبار ی حصہ داروں ساجھیداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جس سے متنوع امکانات کی راہ ہموار ہوئی۔

میٹنگ کے دوران قرض داروں نے IREDA کو اس کی تاریخی لسٹنگ پر مبارکباد دی اور سی ایم ڈی آف دی ائر سمیت چار باوقار انعامات حاصل کرنے پر خوشی ظاہر کی۔

******

U.No:2939

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1990129) Visitor Counter : 69


Read this release in: Hindi , English , Telugu