نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

Posted On: 24 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے کرسمس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

’’حضرت عیسیٰ مسیح کی پیدائش پر منائی جانے والے کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں تمام اہل وطن کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

عیسیٰ مسیح کی زندگی ہمدردی، معافی، اخوت اور محبت کی لافانی اقدار سے عبارت تھی۔ میری دعا ہے کہ ہم ان ابدی اقدار کو ہمیشہ یاد رکھیں جو ہماری زندگی کو مالا مال کرتی ہیں اور ہمارے رشتوں کو مضبوط کرتی ہیں۔

ایشور کرے کہ اس دن کی خوشی ہمارے اندر امن، ہم آہنگی اور مسرت لائے۔ تمام لوگوں کو خوشیوں اور اخوت سے بھری کرسمس مبارک ہو‘‘۔

****

 

 

U.No:2936

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1990109) Visitor Counter : 101