وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے این ڈی اے کے 75 شاندار سال کی تکمیل کے موقع پر نیشنل وار میموریل میں جے ایس ڈبلیو-این ڈی اے کار ریلی کو روانہ کیا

Posted On: 24 DEC 2023 2:37PM by PIB Delhi

چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ ، جنرل جے پی میتھیو نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 75 شاندار برس مکمل ہونے کے موقع پر 24 دسمبر 2023  کو نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے جے ایس ڈبلیو-این ڈی اے کار ریلی کے دہلی سے گوالیار مرحلے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

آپریشنبدلی‘ کو خراج پیش کرنے کے لیے شروع کی جانے والی یہ ریلی 1954 میں میجر جنرل عنایت حبیب اللہ کے زیر قیادت شروع ہوئی تھی۔ دہرادون سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے یہ ریلی گوالیار، ایم ایچ او، ناسک، ممبئی جیسے اہم مسلح افواج کے اسٹیشنوں سے گزرے گی اور چھ دن کے اندر پونے میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں اپنے 1800 کلومیٹر کے سفر کا اختتام کرے گی۔

اس موقع پر وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل امر پریت سنگھ، وائس چیف آف نیوی اسٹاف وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ، قائم مقام وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار آئیچ، کمانڈنٹ این ڈی اے وائس ایڈمرل اجے کوچر اور تینوں مسلح افواج کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ریلی کے لیے ممبئی سے گاڑیوں کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرنے میں مہندرا آٹو کی سپورٹ کا اعتراف کیا گیا ۔ نیز، ہیڈ کوارٹر آئی ڈی ایس اور آئی این ایس انڈیا کا ان کی اہم انتظامی اور لاجسٹک مدد کے لیے اعتراف کیا گیا۔

یہ ریلی این ڈی اے کی عظیم الشان روایت ، شجاعت بہادری اور کی علامت ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہندرا آٹو میں موجود سینئر افسران، منتظمین، شرکاء اور تمام شراکت داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین کارکردگی، سالمیت اور قوم کی تعمیر کے لیے مستقل لگن کی اجتماعی اپیل کی گئی۔

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2932

 


(Release ID: 1990072) Visitor Counter : 115