عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنیچر کے روز کٹھوا میں ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے دوران ایک مجمع سے خطاب کیا
Posted On:
23 DEC 2023 6:49PM by PIB Delhi
سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآج عوام سے ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ (وی بی ایس وائی) کا شراکت دار بننے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ ذہنیت میں تبدیلی لاکر زندگیوں میں تغیر لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بااختیار بنایا جا رہا ہے اور وکشت بھارت سنکلپ یاترا گاڑیوں کے ذریعے ان کے گھروں کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی سے ان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر موصوف جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں آریہ سماج کے ماتحت ایم ایچ ایس ڈی اے وی سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے ذریعے، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دور دراز واقع علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی ذات، رنگ یا نسل سے قطع نظر فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سماج کے وہ طبقے جنہیں نظر انداز کیا گیا وہ اب سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں کو فراہم کیے جانے والے قرضوں نے انہیں وقار کے ساتھ اور پائیدار طریقے سے اپنی روزی روٹی کمانے کے قابل بنایا ہے۔ اسی طرح پی ایم وشوکرما یوجنا بنکروں اور کاریگروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ کٹھوا کو نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر حصوں کے لیے ایک ماڈل ضلع بنانے کے لیے کئی محاذوں پر ترقی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ دس برسوں میں ادھم پور-کٹھوا حلقہ کی طرح کسی اور حلقے نے ہمہ گیر ترقی نہیں دیکھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے اعلان کیا کہ ماہی پروری کی حوصلہ افزائی کے لیے منصوبے جاری ہیں تاکہ یہ مشہور ٹراؤٹ مچھلی کے برآمداتی مرکز کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں تیز رفتار اور پریشانی سے مبرا سفر کے لیے ضلع کے اندر اور باہر سڑک کنکٹیویٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل، مرکزی وزیر نے پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو نئے مکانات کی چابیاں پیش کیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ یوجنا کے تحت ملک میں 5 کروڑ سے زیادہ مکانات بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے سُہانی سردی آندولن کے تحت 100 سے زائد طلباء میں سویٹر بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے ضلع کے 20 طلباء کو بھی رخصت کیا جو ملک کے مختلف حصوں میں قومی سطح کے کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2924
(Release ID: 1989975)
Visitor Counter : 84