عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنیچر کے روز کٹھوا میں ’’کام کاج کی جگہوں پر خواتین‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کیا

Posted On: 23 DEC 2023 6:53PM by PIB Delhi

سائنس اور تکنالوجی   کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارتی خواتین زندگی کے ہر شعبے اور پیشے میں افزوں پیمانے پر قائدانہ کردار کو اپنا رہی ہیں،  اور طویل عرصے سے محض شرکت کے کردار سے دور ہٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اب اس مقام پر پہنچ چکی ہیں، جس کا ثبوت بھارت کے چندریان مشن میں شامل ان کی قوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/K1.0HMTQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوا میں ’کام کاج کی جگہوں پر خواتین: مسائل اور چنوتیاں‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔ نوجوانوں سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول سے مستفید ہونے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی امنگوں کو سمجھیں اور بلندیوں سے ہمکنار ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/K2.0AA3J.jpg

اس سلسلے میں، انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کا ذکر کیا جس نے طلباء کے لیے اپنی اہلیت کی بنیاد پر مضامین کا انتخاب ممکن بنایا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ نوجوان بہترین دور میں جی رہے ہیں، انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی نے ایک بہترین سہولت فراہم کار ثابت ہوئی ہے، اور این ای پی اس ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی ہے جس نے طلباء کو رسائی فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/K3.0SVOV.jpg

وزیر موصوف نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ وہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ نوجوانوں پر فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 2047 کا ہندوستان اپنی اس عظمت تک پہنچے جس کا وہ حقدار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دنیا بھارت کی قیادت قبول کرنے کے لیے  تیار ہے ، اور بھارت اپنی خواتین کی قیادت میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ پی ایم مدرا یوجنا کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے اسٹارٹ اپس قائم کریں تاکہ وہ اپنے لیے روزی روٹی کمائیں، اور دوسروں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے بنیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/K4.0NZYW.jpg

اس سے قبل، وزیر موصوف نے پی ایم آیوشمان بھارت سمیت مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ پی ایم آیوشمان بھارت سے فائدہ اٹھانے والی خواتین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں بہت سی بیماریوں کا مفت علاج فراہم کیا، جس کا خرچ وہ اپنی خستہ مالی حالت کی وجہ سے خود برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2923


(Release ID: 1989971) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Hindi