بجلی کی وزارت
پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں کے لیے قابلِ عمل فرق كی فنڈنگ فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ذخیرہ کرنے کی ہموار لاگت قابلِ عمل ہے: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مركزی وزیر
Posted On:
23 DEC 2023 10:35AM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر كے مطابق پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں کا ذخیرہ کرنے کی ہموار لاگت اقتصادی طور پر قابلِ عمل ہے۔ اس لیے پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹس کے لیے قابلِ عمل فرق كی فنڈنگ فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
بجلی کی وزارت نے 10 اپریل 2023 کو ملک میں پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط جاری كیے۔ مذکورہ رہنما خطوط میں نامزدگی کی بنیاد پر نجی شعبے کو پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں كو مختص کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔
سرِ دست نامزدگی کی بنیاد پر نجی شعبے کی خاطر پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں كو مختص کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
ملک میں فی الحال کام کرنے والے پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹوں کی تفصیلات ریاستوں اور مركزی خطوں کے لحاظ سے حسبِ ذیل ہیں:
فی الحال ملک میں ریاست اور مركزی خطہ وار نصب پمپ شدہ اسٹوریج پروجیکٹس
نمبر شمار
|
اسٹیشن
|
نصب شدہ صلاحیت (میگاواٹ)
|
گجرات
|
1
|
کدانہ *
|
240
|
2
|
سردار سروور آر بی پی ایچ*
|
1,200
|
مہاراشٹر
|
3
|
گھاٹ گڑھ
|
250
|
4
|
بھیرہ
|
150
|
تمل ناڈو
|
5
|
کدمپارائے
|
400
|
آندھرا پردیش
|
6
|
این جے ساگر
|
705.6
|
7
|
شری سائلم ایل بی پی ایچ
|
900
|
مغربی بنگال
|
8
|
پرولیا
|
900
|
|
میزان
|
4,745
|
نوٹ: کدانا پی ایس پی اور سردار سروور آر بی پی ایچ فی الحال پمپنگ موڈ میں کام نہیں کر رہے ہیں۔
سرِ دست ملک میں 2,780 میگاواٹ کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ چار پی ایس پی زیر تشكیل ہیں۔ تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
فی الحال زیر تعمیر پی ایس پی۔
نمبر شمار
|
پروجیکٹوں کے نام
|
ریاستیں
|
دریائے طاس
|
آئی سی (میگاواٹ)
|
کمیشننگ کا عارضی سال
|
1
|
ٹیہری پی ایس ایس
|
اتراکھنڈ
|
گنگا
|
1000
|
2024-25
|
2
|
پیناپورم
|
آندھراپردیش
|
پینار
|
1200
|
2024-25
|
3
|
کندہ پی ایس پی فیز ایك دو تین
|
تمل ناڈو
|
کاویری
|
500
|
2024-25
|
4
|
کوئنا لیفٹ بینک *
|
مہاراشٹر
|
کرشنا۔
|
80
|
2027-28
|
|
میزان
|
2,780
|
|
نوٹ: کوائنا کے بائیں کنارے پر تعمیراتی سرگرمیاں اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔
یہ اطلاع بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 21 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
******
U.No:2906
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1989904)
Visitor Counter : 122