بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھرمل پاور پلانٹس میں پانی کے استعمال کو کم کرنے کے لئے اقدام کئے جارہے ہیں

Posted On: 23 DEC 2023 10:16AM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 21 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈسی سی)  نے 07.12.2015 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے،  جس میں 28.06.2018 کو مزید ترمیم کی گئی، تھرمل پاور پلانٹس کے لیے پانی کے استعمال کے اصولوں کی وضاحت کی ہے۔بعد ازاں، 05.09.2022 کو  ایم او ای ایف اینڈ سی سی نوٹیفکیشن کے ذریعے اس پر عمل کرنے کے لئے ٹائم لائنز پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

اصولوں پر عمل آوری  کے لیے، تھرمل پاور پلانٹس نے پانی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے مندرجہ  درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. ایئر کولڈ کنڈینسر (اے سی سی) ٹیکنالوجی کو اپنانا - اے سی سی کو این ٹی پی سی میں دو  پراجیکٹوں ،  مثلاً شمالی کرن پورہ ایس ٹی پی پی (3 ضرب 660 میگاواٹ) اور پتراتو ایس ٹی پی پی (3 ضرب 800 میگاواٹ)   میں نافذ کیا جارہا ہے۔ جس میں سے شمال کرن پورہ کی پہلی یونٹ 18.01.2023 کو شروع ہوگئی ہے۔
  2. سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کے 50 کلومیٹر کے دائرے میں واقع تھرمل پاور پلانٹس کے لیے سیوریج کے صاف کئے گئے پانی کا لازمی استعمال – بھارت سرکار نے 28.01.2016 کو نئی ٹیرف پالیسی کو نوٹیفائی کیا ہے، جس میں یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس سمیت میونسپلٹی/بلدیاتی اداروں/اسی طرح کی تنظیم کے ایس ٹی پی کے 50 کلومیٹر کے دائرے میں واقع موجودہ پلانٹس، ایس ٹی پی کے قریب ہونے کی ترتیب میں، ان اداروں کے ذریعہ  سیوریج  کے صاف کئے گئے پانی  کو ضروری طور پراستعمال کریں گے۔ آج کی تاریخ تک، ملک میں  8کوئلے، لگنائٹ اور گیس پر مبنی تھرمل پاور پلانٹ اپنے پلانٹس میں ایس ٹی پی پانی استعمال کر رہے ہیں۔
  3. ڈرائی فلائی ایش ہینڈلنگ سسٹم اور ہائی کنسنٹریشن سلوری ڈسپوزل سسٹم (ایچ سی ایس ڈی) – یہ راکھ ہینڈلنگ تکنیکیں راکھ ہینڈلنگ پانی کی ضرورت کو کم کرتی ہیں جس سے پلانٹوں میں پانی کی کھپت  کم ہوجاتی ہے۔
  4. ایش واٹر ری سرکولیشن سسٹم (اے ڈبلیو آر ایس) کو لاگو کیا گیا ہے، جس میں  جمع راکھ سے پانی نکال کر سسٹم میں دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔
  5. زیرو واٹر ڈسچارج سسٹم - پلانٹ میں پیدا ہونے والے گندے پانی کو کم درجے کی ایپلی کیشنز جیسے ایش ہینڈلنگ، کوئلے کی دھول دبانے اور باغبانی وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ باقی فضلہ پانی کو مناسب طریقے سے ٹریٹ کیا جاتا ہے اور پلانٹ کی خالص پانی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے    اسے وبارہ   استعمال کرنے والے پانی کے نظام میں  دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

 

*********

 

س ح، ن ر 23.12.2023

U No.2901  

 


(Release ID: 1989873) Visitor Counter : 82
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali