محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن كے امدادی قدم  بڑھے راجستھان کے پتھروں کی کانوں کے مزدوروں کی جانب


ای ایس آئی سی کے ذریعہ پیشہ ورانہ بیماریوں میں مبتلا کارکنان کی دیکھ بھال

دو سو چَھپّن(256 )مستفیدین کو 17.50 لاکھ روپے نقد ماہانہ تقسیم کیے جا رہے ہیں

Posted On: 22 DEC 2023 8:37PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے ایک بار پھر ریاست راجستھان کے ضلع سروہی کے ابو روڈ اور پنڈوارہ علاقے میں پتھر کی کھدائیاں کرنے والے مصیبت زدہ کارکنان کے حق میں سماجی تحفظ کے فوائد کی اپنی متنوع رینج میں توسیع کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184Y1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034W81.jpg

پتھر کی کانوں میں کام کرنے والے مزدور پتھر کاٹنے سے نکلنے والی باریک دھول کی وجہ سے سیلیکوسس نامی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس سے ایسے کارکنوں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ کچھ معاملات میں انجام کار اس بیماری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L966.jpg

اس طرح کی پریشانی میں ای ایس آئی سی مرنے والے کے خاندان کو طبی دیکھ بھال اور نقد فوائد ڈیپینڈنٹ بینیفٹ کی شکل میں دے کر سلیکوسس میں مبتلا متاثرہ کارکنوں کی مدد كرتا ہے۔ اس کے علاوہ ای ایس آئی سی بیمہ شدہ کارکنوں کو مستقل معذوری کے فوائد بھی مہیا کرتا ہے۔ ڈیپنڈنٹ بینیفٹ كی رقم ان مزدوروں کے زیر کفالت لوگوں کو جو ملازمت کی چوٹ کی وجہ سے مر جاتے ہیں، اوسطاً یومیہ اجرت کی 90 فیصد کی شرح سے ادا کی جاتی ہے جبکہ مستقل معذوری بینیفٹ  كے پیسے بھی معذور کارکن کو پوری زندگی کے لیے اوسط یومیہ اجرت کی 90 فیصد کی شرح سے دئیے جاتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RP9K.jpg

دسمبر 2023 تک ای ایس آئی سی کے علاقائی دفتر واقع جے پور نے مستقل معذوری بینی کے کُل 219 کیسز اور ڈیپنڈنٹ بینیفٹ  کے 37 کیسوں کی شناخت كی ہے اور انہیں منظوری دی ہے۔ فائدہ کی رقم ہر ماہ مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا رہی ہے۔ مستقل معذوری بینیفٹ کے معاملات میں بیمہ شدہ کو 14.29 لاکھ روپے ماہانہ نقد ادا کیے جا رہے ہیں اور ڈیپنڈنٹ بینیفٹ کے معاملات میں انحصار کرنے والوں کو ماہانہ 3.17 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں ای ایس آءی سی  کو کام کی جگہوں پر روک تھام کی حکمت عملی کو ترتیب دے کر حفاظت اور صحت کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر آءی ایس ایس اے ویزن زیرو 2023 سے نوازا گیا ہے۔ اس ایوارڈ كے لیے طبی دیکھ بھال اور کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو نقد فوائد کے لیے حادثے کے بعد اختیار كردہ طریقہ کار كو بھی ملحوظ ركھا گیا تھا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1989789) Visitor Counter : 79


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi