بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ڈھاکہ شپنگ سکریٹری کی سطح کی بات چیت منفرد فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر
ویزا ضابطوں میں نرمی، شورلیول فیسلٹی اور جہازیوں کی واپسی کی سہولت
ایل سی ایس رادھیکا پور اور ہودی باڑی کا زمینی راستہ تجارت اور کنکٹوٹی میں اضافے کے لئے
بنگلہ دیش آئی بی پی روٹ میں توسیع کرے گا
آئی بی پی روٹ پر کامن آٹومیٹنگ آئزٹیفکیشن سسٹم
پائرا سی پورٹ کی اے سی ایم پی میں شمولیت تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اشیا کی نقل وحرکت ہوسکے
ہندوستان کی جانب آئی بی پی روٹ کے زیر انتظام کارگو میں 170 فی صد اضافہ ہوا
Posted On:
22 DEC 2023 6:53PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور حکومت بنگلہ دیش کے درمیان تین اعلیٰ سطح کے مذکارات ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
جہاز رانی کے سکریٹری سطح کے مذاکرات کے لئے وفد اور تیسری بین حکومت کمیٹی میٹنگ میں بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے سکریٹری ٹی کے رامچندرن نے قیادت کی اور بنگلہ دیش کی جانب سے محمد مصطفیٰ کمال نے وفد کی قیادت سنبھالی جو بنگلہ دیش کی جہاز رانی وزارت میں سکریٹری ہیں۔
پی آئی ڈبلیو ٹی اینڈ ٹی پر 22 ویں قائمہ کمیٹی میٹنگ کے لئے وفد کی سربراہی ہندوستان کی جانب سے جناب سنجے بندوپادھیائے نے کی جو آئی ڈبلیو اے آئی کے چیئرمین ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے وہاں کے جہاز رانی کے ایڈیشنل سکریٹری شیخ محمد شریف الدین موجود تھے۔
دونوں پڑوسی ملکوں کے کارگواور مسافروں کی نقل وحرکت کے لئے مشترکہ آبی راستے اور ساحلی راستے ہیں۔ یہ راستے انتہائی اہم ہیں کیونکہ بنگلہ دیش کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کے لئے متبادل روٹ فراہم کرتے ہیں۔
یہ میٹنگیں انیس اور بیس دسمبر 2023 کو ہوئیں اور میٹنگ کی تفصیلات پر اسی دن یعنی بیس دمبر کو دستخط کئے گئے۔شپنگ سکریٹری سطح کی بات چیت میں خاص طور پر ویزا جاری کئے جانے اور جہازیوں کی واپسی جیسے معاملات پر غور کیا گیا۔ اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ ایل سی آر رادھیکا پور(بیرول) اور ہودی باڈی (چیل ہٹی) کے زمینی راستے کو تجارت اور کنکٹوٹی کے لئے اعلان کیا جائے گا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی پی آئی ڈبلیو ٹی اینڈ ٹی میٹنگ میں بنگلہ دیش نے آئی بی پی روٹ پر کامن آٹومیٹنگ آئزینٹفکیشن سسٹم پر عملدرآمد کے لئے ایک جوائنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
بین حکومتی کمیٹی کی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اے سی ایم پی میں یائراسٹی پورٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان اشیا کی نقل وحمل کے لئے شامل کرنے پر غور کرنے سے اتفاق کیا۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:2895
(Release ID: 1989738)
Visitor Counter : 65