امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ كا آج ہریانہ کے کروکشیتر میں بین اقوامی گیتا مہوتسو-2023 کے موقع پر منعقدہ ‘سنت سمیلن-2023‘ سے خطاب
كسی ایک فرد، ملک اور پوری دنیا کے تمام مسائل کا حل گیتا کی تعلیمات میں ہے، گیتا کے پیغامات کو ملک اور دنیا کے ہر کونے میں پہنچنا چاہئے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 سے اس ملک کی خودی کو بیدار کرنے کا کام انجام دیا ہے
ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی عظیم ثقافت کو ہمیشہ آگے لے کر جانا چاہیے اور ملک کے قوانین اور پالیسیوں میں ہندوستانی مٹی کی بو ہونی چاہیے
گیتا مہوتسو کو بین اقوامی سطح پر لے جانے کے جناب مودی کے وژن کے مطابق منوہر لال جی نے 2016 میں گیتا مہوتسو کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا کام کیا
شری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر ملک میں مذہبی اور ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے آغاز کی علامتی شکل ہے
اس سرزمین پر زائد از 5 ہزار سال قبل بھگوان شری کرشن نے ارجن کو گیتا کی تبلیغ کی تھی اور شری گیانانند جی جیسے کئی مہاتما پوری دنیا میں اس علم کو بحال کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں
Posted On:
22 DEC 2023 6:51PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ہریانہ کے کروکشیتر میں بین الاقوامی گیتا مہوتسو-2023 کے موقع پر منعقدہ 'سنت سمیلن-2023' سے خطاب کیا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال سمیت کئی معززین اس موقع پر موجود تھے۔
جناب امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اس سرزمین پرزاءد از 5 ہزار سال قبل بھگوان شری کرشنا نے ارجن کو گیتا کی تبلیغ کی تھی اور شری گیانانند جی جیسے کئی مہاتما پوری دنیا میں اس علم کو بحال کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ كسی ایک فرد، ملک اور پوری دنیا کے تمام مسائل کا حل گیتا کی تعلیمات میں مضمر ہے۔ بھگوان شری کرشنا نے ارجن کو جنگ کے لیے ترغیب دینے اور اس کے شکوک کو دور کرنے کے لیے گیتا کی تبلیغ کی تھی لیکن وہ جنگ زمین پر دین کے قیام اور پوری دنیا کی فلاح کے لیے تھی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں حکومت چل رہی ہے اور یہ مودی جی ہی تھے جنہوں نے 2014 میں ہی گیتا مہوتسو کو بین الاقوامی شکل دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب منوہر لال 2015 میں وزیر اعلیٰ بنے اور انہوں نے 2016 میں گیتا مہوتسو کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیتا کا پیغام ملک اور دنیا کے ہر حصے میں پہنچنا چاہئے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 سے اس ملک کی خودی کو جگانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس ملک کی عظیم ثقافت کو ہمیشہ آگے بڑھانا چاہئے اور ملک کے قوانین اور پالیسیوں میں ہندوستانی مٹی کی بو ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر اتحاد اور سالمیت کی حقیقی اور ٹھوس شکل سامنے لانے کے لیے آرٹیکل 370 کو بدستور ختم حالت میں ركھا جانا چاہیے اور کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان کے ساتھ متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو صحیح معنوں میں سیکولر بنانا ہے تو تین طلاق جیسے قوانین كو جو کہ ایک خاص مذہب کے لیے بنائے گئے ہیں، ختم کر دینا چاہیے۔
جناب شاہ نے کہا کہ شری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر ملک میں مذہبی اور ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے آغاز کی علامتی شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی کی قیادت میں شری رام مندر کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور رام للا بھی 22 جنوری کو رام مندر میں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی جی نے کاشی وشوناتھ کوریڈور، مہاکال مہلوک، سومناتھ مندر کی دوبارہ تعمیر، کیدارناتھ اور بدری ناتھ میں درشن کا نئے روپ میں انتظام، کشمیر میں شاردا پیٹھ کی بحالی اور پارلیمنٹ میں جنوب کی سناتن روایت سینگول کی تنصیب کے کام انجام دیے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1989728)
Visitor Counter : 94