سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بازآبادکاری کے قومی ایکزامنیشن بورڈ کے جلسہ تقسیم اسناد میں خواتین کے تفویض اختیاراور معذور افراد کی شمولیت کی دوہری حصولیابی کا جشن
Posted On:
22 DEC 2023 6:23PM by PIB Delhi
قومی بازآبادکاری ایگزامنیشن بورڈ کی جانب سے جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت جو بازآبادکاری کونسل آف انڈیا سے منسلک ہے، نئی دہلی کے ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں کنووکیشن کی تقریب میں تفویض اختیارات کے کئی پہلو سامنے لائے گئے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ انھوں نے سب کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے میں سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری بھی اس پروگرام میں بہ نفس نفیس موجود تھے۔
کونوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے ان قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا جن میں 18 میں سے سترہ لڑکیاں تھیں۔ انھوں نے اس کامیابی کے لئے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن کی تعریف کی۔
وزیر پرتما بھومک نے صنفی تنوع کے تئیں لگن کی تعریف کی جو سماج کے ہرشعبے میں خواتین کی ترقی کے قومی مقصد سے ہم آہنگ ہے یہ پروگرام ایک بااختیار اور تمام لوگوں کو مکمل کرنے کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو مظہر ہے۔
ایک اہم اعلان میں سکریٹری راجیش اگروال نے کہا کہ ہندوستان کی بازآبادکاری کونسل (آر سی آئی) معذور افراد کے خاندان والوں کے لئے ایک مفت کورس شروع کرے گی تاکہ معذور افراد اور ان کے اہل خانہ دونوں کی زندگی میں آسانی لائی جاسکے۔
جناب راجیش اگروال نے خواتین کی طاقت کی بات کرتے ہوئے خواتین کی اندرونی طاقت اور رحمدلی کا ذکر کیا جس کی وجہ سے خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے لئے وہ بے حد موزوں نگہداشت کاربن سکتی ہیں۔
کونوکیشن کے اختتام پر تمام اعزاز یافتہ طلبا کو لائسنس اور مارک شیٹس اور میڈل دیئے گئے۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:2891
(Release ID: 1989725)
Visitor Counter : 96