وزارت خزانہ
عالمی بینک اور اقتصادی امور کے محکمے نے بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت سازی میں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیےپی پی پی بگنرس ای-کورس کو لانچ کیا
Posted On:
22 DEC 2023 6:36PM by PIB Delhi
بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت سازی میں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینےکے ایک اہم قدم کے طور پر ورلڈ بینک گروپ کے صدر جناب اجے بنگا نے ،حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ ( ڈی ای اے) کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ ،حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن اور ورلڈ بینک گروپ کے ایکزکٹیو ڈائرکٹر جناب پرمیشورن ایّر کی موجودگی میں نئی دہلی میں 20 دسمبر 2023 کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) بگنرس ای-کورس لانچ کیا۔
پی پی پی ای کورس بنیادی ڈھانچہ پر مبنی ایک صلاحیت سازی کا پروگرام ہے جس کو ڈی ای اے کی انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ اور عالمی بینک مشترکہ طورپر شروع کررہے ہیں۔ اس کورس کا مقصد ہندوستان میں پی پی پی کے متحرک دائرے کار کو سمجھنے اور اس میں تعاون کرنے کے خواہشمند افراد کو بنیادی علم اور بصیرت فراہم کرانا ہے۔ پی پی پی سے متعلق کورس میں 5 ماڈیول شامل ہیں جن میں پی پی پی کے تعارف، پی پی پی پروجیکٹوں کی شناخت، پروجیکٹوں کی ساخت،ٹینڈرنگ اور پی پی پی پروجیکٹوں کے نفاذ اور نگرانی کے پہلووں سمیت پی پی پی پروجیکٹوں کے لائف سائیکل سےمتعلق اہم عناصر کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس سےملک کے مختلف بنیادی ڈھانچہ کے شعبے سے ملک کے مختلف بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں میں کامیابی کے ساتھ پی پی پی پروجیکٹوں کی ساخت بندی اور نفاذ میں مدد ملے گی ۔
بنیادی ڈھانچہ اقتصادی ترقی کے لئے ایک محرک ہے اور حکومت کی اہم توجہ والا شعبہ ہے۔اس کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے واسطے سرکاری اور نجی شعبے دونوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پی پی پی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کی کامیابی کے ساتھ انجام دہی کے لیے مضبوط صلاحیت سازی کی ضرورت ہے تاکہ موثر منصوبہ بندی، عمل آوری اور رکھ رکھاؤ کو یقینی بنایا جاسکے،اس کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے متحرک چیلنجوں کو پورا کرنے کے واسطے مسلسل آموزش اور موافقت بہت اہم ہے جس میں تربیتی کوششوں کے جاری رہنے پر بھی زور دیا جائے۔
اس کورس کی مدت 7 گھنٹے اور 15 منٹ ہے لیکن اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی رفتار کو ضرورت کے مطابق گھٹایا بڑھایا جاسکتا ہے۔ کورس میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لئے پی پی پی میں کسی سابق تجربہ کی ضرورت نہیں ہے۔
پی پی پی بگنرس ای -کورس کی اہم خصوصیات:
1. قابل رسائی آموزش:
- آن لائن دستیاب ہے ، یہ کورس ملک بھر میں وسیع پیمانہ پر سامعین تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
- خود سے چلنے والے ماڈیول سیکھنے کی متنوع ترجیحات اور نظام الاوقات کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
2. ماہرین کے ذریعہ تیارکیاگیا مواد:
- صنعت کے ماہرین اور پالیسی سازوں کے ذریعہ تیار کردہ، کورس کا مواد موجودہ رجحانات اور پی پی پی میں بہترین طریقوں کی عکاسی کرتا ہے۔
- حقیقی دنیا کے کیس اسٹڈیز پی پی پی کے کامیاب ماڈلز کی عملی بصیرت فراہم کرتی ہیں۔
3. تعاملی آموزش:
- ملٹی میڈیا عناصر، کوئزز، اور مباحثوں کو شامل کرنا تعاملی آموزش کے تجربات کو فروغ دیتا ہے۔
4. سرٹیفیکیشن:
- ای-کورس کی تکمیل پر، سیکھنے والوں کو پی پی پی کے بنیادی اصولوں میں ان کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سرٹیفکیٹ ملے گا۔
یہ پی پی پی بیگنر ای –کورس درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://dea.lms.gov.in/default_new.aspx?clientid=270.
******
ش ح۔ ا گ ۔ م ص
U-NO. 2888
(Release ID: 1989712)
Visitor Counter : 95