عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
شہریوں پر مرتکز حکمرانی فیصلہ سازی کے عمل میں شہریوں کے بڑھتے ہوئے کردار میں تبدیل ہوگی:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے2014 میں اقتدار سنبھالا، شفافیت، جوابدہی اور شہری مرکزیت حکمرانی کے ماڈل کی پہچان بن گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
"حکومت شہریوں کو پریشانی سے پاک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہی ہے۔ صلاحیت سازی کے پروگرام ہمیں اس کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتے ہیں": ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
22 DEC 2023 5:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شہریوں پر مرتکز حکمرانی فیصلہ سازی کے عمل میں شہریوں کے بڑھتے ہوئے کردار میں ارتقاء پذیر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا ہے، شفافیت، جوابدہی اور شہری مرکزیت گورننس ماڈل کی پہچان بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا ‘‘سائلوس میں کام کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ حکومت شہریوں کو پریشانی سے پاک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہی ہے۔ صلاحیت سازی کے پروگرام ہمیں اس کے لیے تیار رہنے کے قابل بناتے ہیں’’۔
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاکے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ' جی 20 لوگوں پر مرکوز گورننس اور عوامی پالیسی' کے موضوع پر ڈاکٹر راجندر پرساد نیشنل کنونشن III (یادگاری لیکچرز کےسلسلے) سے خطاب کر رہے تھے۔
جنوری میں ہندوستان کی ویکسین کی کامیابی کی کہانی کے ساتھ شروع کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، گزرے ہوئے سال، جس میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا نے وزیر اعظم مودی کے شہریوں پر مرتکز گورننس ماڈل کا مشاہدہ کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ "خلائی طاقت کے طور پر ہندوستان کا وقار چاند کے جنوبی قطبی علاقے پرپہلی بار چندریان -3 کی بے عیب لینڈنگ سے اچھی طرح سے قائم ہوا ہے۔"
یہ بتاتے ہوئے کہ یہ سال کافی فائدہ مند رہا ہے کیوں کہ ہندوستان اقوام عالم میں صف اول کے ممالک میں ابھرا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، رائے عامہ کے جائزوں کے ایک سلسلے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی دنیا کے سب سے بڑے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "سب سے شاندار منصوبہ بندی کے ساتھ جی 20 سربراہی اجلاس اور سال کے دوران موٹے اناجوں کے بین الاقوامی سال کے ساتھ، یہ قابل اطمینان تھا کہ ہندوستان نے بین الاقوامی فورم پر اہم ایجنڈا طے کیا۔"
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلے ہندوستان کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا، لیکن اب دنیا جی 20 میں پی ایم مودی اور ہندوستان کے طے کردہ ایجنڈے کی طرف مڑ گئی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا "سال کے دوران جی20 کے 200 سے زیادہ اجلاس ہندوستان کے 65 شہروں میں منعقد ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلی پر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) پر زور دیا۔ سال 2070 تک نیٹ زیرو کے ہدف کے ساتھ، جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا، ہندوستان اپنے حیران کن اخراج کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دہشت گردی، سائبر سیکورٹی جیسے مسائل سے لے کر انسداد بدعنوانی تک، سال بھر ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 میٹنگیں بہت کامیاب رہی ہیں۔’’
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو آئی آئی پی اے کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا، ہندوستان آج کوانٹم ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے دنیا کے سرکردہ 5 یا 6 ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا، "ہمارے سی پی جی آر اے ایم ایس عوامی شکایات کے پورٹل، ڈی بی ٹی اور سوامتوا پروگراموں کو دنیا بھر میں ٹیکنالوجی پر مبنی لوگوں پر مرتکز اصلاحات کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے،" انہوں نے مزید کہا، "آج دنیا ہندوستان کی قیادت میں چلنے کے لیے تیار ہے۔"
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نمامی گنگے پروگرام پر وال کیلنڈر اور ڈیسک کیلنڈر جاری کیا۔
*************
ش ح۔ا ک۔ ر ب
U-2882
(Release ID: 1989668)
Visitor Counter : 98