وزارت دفاع

سبروتو مکھرجی سیمینار کا انعقاد ‘‘بھارت اور عالمی جنوب: چیلنج اور مواقع’’ کے موضوع پر ہوا

Posted On: 22 DEC 2023 3:26PM by PIB Delhi

سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز نے آج نئی دہلی  کے مانک شاہ سینٹر میں  20  ویں  سبروتو مکھرجی  سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا موضوع  تھا  ‘‘بھارت اور عالمی جنوب : چیلنج اور مواقع’’۔ فضائیہ  کے سربراہ  (سی اے ایف)  ایئر چیف  مارشل  وی آر  چودھری ، پی  وی ایس ایم    اے وی ایس ایم   وی ایم    اے ڈی سی  نے  اس تقریب میں شرکت کی اور افتتاحی خطبہ دیا۔

اپنے خطبے کے دوران  فضائیہ کے سربراہ نے عالمی جنوب  کے ملکوں  کی تشویش  کے معاملات  اٹھانے میں  بھارت کے سرگرم  رول  کو اجا گر کیا۔ انہوں نے  فضائی  قوت  کی اہمیت ،  ترقی کے لئے  ایک عنصر  کے طور پر کام کرنے   کی  آئی اے ایف کی ضرورت ،  اسٹریٹجک  ساجھیداری کو بڑھانے  اور  عالمی جنوب  کی  مشترکہ ترقی میں تعاون  کے بارے میں بات کی۔

ساجھیدار ملکوں کے ساتھ  باقاعدہ تربیتی رابطوں میں  بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے تعاون  کے نتیجے میں  آپریشن اور  دیکھ بھال  کے لئے  بہترین طریقہ کار  میں ساجھیداری کی گئی ہے۔ انہوں نے  بھارتی فوج  کی مشارتی  ٹیموں  کے ذریعہ  ادا کئے گئے  اہم رول  اور  بھارت کے  تکنیکی  اور اقتصادی  تعاون پروگرام  میں  پیش کئے جانے والے کورسوں  کا ذکر کیا ، جس  کے نتیجے میں  سول اور  دفاع ، دونوں  شعبوں میں  دو لاکھ سے زیادہ  عہدیداروں کی تربیت  میں  اضافی تعاون کے لئے  راہ ہموار ہوئی  ہے۔

سی اے ایس  نے بتایا  کہ  گزشتہ 9 برسوں کے دوران بھارتی فضائیہ  نے  عالمی جنوب  کے ملکوں کے  5  ہزار سے زیادہ  غیر ملکیوں کو تربیت  فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دیسی ایرو  اسپیس کے پلیٹ فارم ، جیسے  ایل سی اے ، ایل سی ایچ ، آکاش  میزائل سسٹم  اور راڈار   نے  بھارت  کی  اقتصادی اور تکنیکی  ساکھ میں اضافہ کرتے ہوئے  عالمی جنوب  کی فضائی فورسز  کے لئے  مسابقتی  اور بھروسے مند   متبادل فراہم کئے ہیں۔

 انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا  کہ   بین الاقوامی  ایچ اے ڈی آر  آپریشنوں میں  بھارتی فضائیہ  کا رول  اہم رہا  ہے، جس کے نتیجے میں عالمی جنوب  میں  بھارت  کے قائدانہ رول  میں مزید  استحکام آیا ہے۔

اس تقریب کے دوران  دو کتابوں کا بھی  اجراء  کیا گیا۔  ان میں ایئر مارشل  (ڈاکٹر) دپتیندو چودھری (ریٹائرڈ) کے ذریعہ تصنیف کردہ  ‘‘انڈین ایئر پاور  : کنٹمپریری  اینڈ فیوچر  ڈائنامکس’’ اور  ایئر وائس  مارشل سریش  سنگھ  کی تصنیف کردہ  کتاب  ‘‘ایرو انجن فنڈامنٹلس اینڈ  لینڈ اسکیپ ان انڈیا : آوے فارورڈ’’ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)CXRD.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)XA6A.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-2871



(Release ID: 1989595) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi