قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے قبائلی روایات اور ثقافت کی پیچیدگیوں کو گہرائی سے سمجھنے اور ان کے وجود کو درپیش چیلنجوں کاحل تلاش کرنے کے لیے ایک دو روزہ قبائلی واقفیت سے متعلق پروگرام‘آدی ویاکھیان’ کا افتتاح کیا
قبائلی زبان و ادب قبائلی شناخت کے تحفظ کے لیے اہم: جناب ارجن منڈا
افتتاحی پروگرام میں5 ریاستوں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور آسام سے منڈاکمیونٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی
Posted On:
21 DEC 2023 6:05PM by PIB Delhi
قبائلی امور اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں قبائلی واقفیت سے متعلق دوروزہ پروگرام ‘آدی ویاکھیان’ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آر آئی) کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے، جس کا مقصد قبائلی روایات اور ثقافت کی پیچیدگیوں کو گہرائی سے سمجھنا اور ان کے وجود کو درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنا ہے۔ یہ قبائلی شناخت اور قوم کے ثقافتی تنوع میں قبائلی شراکت کو جاننے کا ایک اقدام ہے۔
‘آدی ویاکھیان’ قبائلی برادریوں کو ہندستان کے شماریاتی ان پٹ اور آئینی تحفظات سے واقف کرائے گا تاکہ پنچایت (شیڈولڈ ایریاز کی توسیع)(پی ای ایس اے) ایکٹ،1996، جنگلات کے حقوق ایکٹ(ایف آر اے) ، 2006، ایس سی/ایس ٹیز پر ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کا ایکٹ،1989کی باریکیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس سے ان قانونی ڈھانچوں کے بارے میں قابل قدر بصیرت کی توقع کی جاتی ہے جو قبائلی نظم و نسق اور زمینی حقوق کو تشکیل دیتے ہیں اوریہ قبائلی لوگوں کے لیے گہری سمجھ بوجھ کے پلیٹ فارم تیار کریں گے۔ افتتاحی پروگرام میں5 ریاستوں (چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور آسام) سے منڈا کمیونٹیز کے نمائندوں نے سرگرمی سے حصہ لیا۔
افتتاحی خطاب کرتے ہوئے، جناب ارجن منڈا نے قبائلی شناخت، ان کی پہچان اور تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی زبان اور ادب قبائلی شناخت کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔ وزیر موصوف نے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کے لیے حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی، بشمول پردھان منتری جنجاتیہ آدیواسی نیائےمہا ابھیان(پی ایم-جے اے این ایم اے این) قبائلی لوگوں کی بہتری کے لیے پہل۔ جناب منڈا نے ایف آر اے، 2006 پر بحث کو آگے بڑھانے کے لیے آدی منتھن کی بھی تعریف کی۔ پی ای ایس اے، 1996؛ ایس سی / ایس ٹیز پر زیادتی کی روک تھام ایکٹ،1989 اور قبائلی برادری میں بیداری پھیلانے کے لیے این ٹی آر آئی جیسے تحقیقی اداروں کی ضرورت ہے۔ وزیرموصوف نے قبائلی عوام کو ان سے متعلق دستور ہند میں موجود دفعات کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت پر بھی مزید زور دیا۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں دوبارہ غور و فکر کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔
این ٹی آر آئی کی خصوصی ڈائریکٹر پروفیسر نوپر تیواری نے اورینٹیشن پروگرام کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ ‘آدی ویاکھیان’ ہندوستان میں قبائلی برادریوں کے ساتھ مباحثے اور بات چیت کو تحریک دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ بھارت منڈا سماج کے صدر جناب ایٹوا منڈا نے روشنی ڈالی کہ اس طرح کے سیمینار قبائلیوں کی زبان اور ثقافت کو محفوظ بنانے اور تحفظ میں مدد کریں گے اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی میں ان کی مدد کریں گے۔ بھارت منڈا سماج کی نائب صدر محترمہ روپ لکشمی منڈا نے قبائلی سماج میں خواتین کی ترقی اور ان کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ ان کے لیے، ‘آدی ویاکھیان’مباحثہ قبائلی خواتین کی بندشوں سے آزادی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
اورینٹیشن پروگرام قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) کے تحت قبائلی ترقی کے بہترین طریقوں کو ظاہر کرے گا۔ مزید برآں، NTRI کی قیادت میں کالا ندھی اور قبائلی عجائب گھر کا دورہ کیا جائے گا، جو ہمارے قبائلی ورثے کی ثقافتی دولت کی ایک قیمتی جھلک پیش کرے گا۔
*****
ش ح ۔ ف ا ۔ج ا
U. No.2856
(Release ID: 1989485)
Visitor Counter : 84