پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 DEC 2023 3:07PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے دیہی سیاحت کے فروغ کے لیے درج ذیل کوششیں کی ہیں:-
- بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لئے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا گیا ہے ، جسے ’ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک پہل ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
- رورل ولیج ٹورزم پورٹل 16 فروری 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ پر بھارت میں دیہی سیاحتی مقامات، بھارت میں دیہی ہوم اسٹے، دیہی سیاحت کے لیے حکومت اور صنعتی اقدامات وغیرہ کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔
- سیاحت کی وزارت نے سنٹرل نوڈل ایجنسی فار رورل ٹورازم ( آئی آئی ٹی ٹی ایم ) کے ساتھ شراکت داری میں بہترین ٹورازم ولیج مقابلے کا انعقاد کیا۔ حتمی تجزیے سے بھارت کے 35 بہترین سیاحتی گاؤں سامنے آئے۔
- سودیش درشن اسکیم کے تحت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے دیہی سرکٹ کی شناخت موضوعاتی سرکٹس میں سے ایک کے طور پر کی گئی تھی۔
سیاحت کی وزارت نے سنٹرل نوڈل ایجنسی فار رورل ٹورازم ( آئی آئی ٹی ٹی ایم ) کے ساتھ شراکت میں بہترین ٹورازم ولیج مقابلہ 2024 ء اور بہترین دیہی ہوم اسٹے مقابلہ 2024 ء کا آغاز کیا ہے۔
مقابلے کی خصوصیات یہ ہیں:
- دیہی سیاحت اور دیہی ہوم اسٹے کے فروغ اور ترقی کو مستحکم کرنا ۔
- دیہی معیشت کو مضبوط کرنا۔
- دیہی سیاحتی گاؤوں اور دیہی ہوم اسٹے کی صلاحیت کو بڑھانا۔
- دیہی سیاحتی گاؤں اور دیہی گھروں کی شناخت اور پہچان۔
اس مقابلے میں ذمہ دار اور پائیدار طریقوں کے سلسلے میں دیہی سیاحتی دیہاتوں اور دیہی ہوم اسٹے کے بہترین طریقوں کی نشاندہی کرنے اور دوسرے گاؤوں اور دیہی گھروں میں ان کی نقل ( ریپلی کیشن ) پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ یہ مقابلہ گاؤوں اور ہوم اسٹے کو قومی سطح پر ، ان کی تشہیر کے لیے قومی سطح کا پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
یہ مقابلہ گاؤں کی سطح پر ملٹی لیول گورننس کو مضبوط کرنے کے لیے مرکزی، ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی بھی لانے کا کام کرتا ہے ۔
یہ جانکاری ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )
U.No. 2839