پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بایوڈیزل کا استعمال
Posted On:
21 DEC 2023 5:20PM by PIB Delhi
گزشتہ پانچ برسوں میں اور رواں سال کے دوران حکومت نے دیگر کے علاوہ بایو ڈیزل کے استعمال کو بڑھاوا دینے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے:
- تیس اپریل 2019 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں آپریشن کے لئے بایو ڈیزل کی فروخت کے رہنما خطوط نوٹیفائی کئے گئے۔ اس کے نتیجے میں ترمیمی آرڈر 2019 کے ذریعہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل میں آمیزش کے لئے بایو ڈیزل کی فروخت (بی -100) کی اجازت دی گئی۔
- حکومت نے جون 2023 میں بایو فیول پر قومی پایسی میں ترمیم کی اور 2030 تک پانچ فی صد بایو ڈیزل کی آمیزش کا نشانہ رکھا گیا۔
- ڈیزل میں ملانے کے لئے بایو ڈیزل کی او ایم سی ایس کو سپلائی کے لئے جی ایس ٹی شرح کو کم کرکے یکم اکتوبر 2021 سے بارہ فیصد کی ج گہ پانچ فیصد کیا گیا۔
- سرکاری زمرے کی تیل کمپنیوں نے بایو ڈیزل خریدنے کے لئے رعایتی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
- ہر سال دس اگست کو عالمی بایو ایندھن کا دن منایا جاتا ہے جو بایو فیول کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے۔
یہ اطلاع پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت میں مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
U.No:2844
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1989466)
Visitor Counter : 72