بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ایس سی ۔ ایس ٹی ہب اسکیم کا مقصد ایس سی ۔ ایس ٹی صنعت کاروں کو بڑھاوا دینا

Posted On: 21 DEC 2023 3:11PM by PIB Delhi

نیشنل شیڈول کاسٹ شیڈیول ٹرائب ہب (این ایس ایس ایچ) بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیان صنعتوں کی وزارت کی ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم ہے۔ وزیر اعظم نے 2016 میں اس کا افتتاح کیا تھا۔ اس کا مقصد ایس سی ۔ ایس ٹی صنعت کاروں کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرنا اور ایس سی ایس ٹی لوگوں میں صنعتکاری کا فروغ   کرنا ہے۔ این ایس ایس ایچ اسکیم ایس سی ایس ٹی آبادی کو بااختیار بناتی ہے کہ وہ سرکاری خرید کے عمل میں شامل ہوں اور ایس سی ایس ٹی صنعتکاروں سے سرکاری خرید کے چار فیصد کے نشانے کو پور کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔

ایس ایس۔ ایس ٹی صنعتکاروں کو ان کی صنعتوں کے فروغ میں مدد دینے کے لئے پندرہ نیشنل ایس سی۔  ایس ٹی ہب آفس(NSSHOS) قائم کئے گئے ہیں جو NSIC نے ملک کے مختلف حصوں میں (لدھیانہ، آگرہ ، لکھنؤ، ممبئی ، پنے ، سندھودرگ، رانچی ، چنئی، بنگلورو، بھبنیشور ، گوہاٹی ، کولکاتہ، سورت، حیدرآباد اور بدایوں) میں قائم کئے۔ ان دفاتر کے ذریعہ ایس سی ایس ٹی صنعتکاروں کو ادیم رجسٹریشن ، جی ای ایم انروسمنٹ ٹینڈر میں شامل ہونے اور قرض حاصل کرنے میں آسانی لانے کا کام انجام دیا جاتا ہے۔

مالی سال 23-2022 کے دوران مہاراشٹر سے شیڈیول ٹرائب کی 241 کلیم درخواستیں ایم آئی ایس پورٹل پر اپلود کی گئیں۔ ان میں سے 136 درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔ اور تیرہ اعشاریہ پانچ تین کروڑ روپے ی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بانو پرتاپ سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

U.No:2843

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1989431) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu