سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں پر رفتار کی حد کے اندر گاڑی نہیں چلانے پر سزا کے التزامات
Posted On:
21 DEC 2023 2:56PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے سیکشن 112 کے لحاظ سے، وزارت نے مورخہ 6 اپریل 2018 کی نوٹیفکیشن ایس او(ای) 1522 کے تحت ہندوستان میں مختلف سڑکوں پر چلنے والی موٹر گاڑیوں کے مختلف زمروں کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد طے کردی ہے۔ موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 183 میں حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کے لئے جرمانے کے درج ذیل التزامات شامل ہیں:
موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 183 کی ذیلی دفعہ (1)
|
موٹر وہیکل کی نوعیت
|
سزا
|
شق (i)
|
ہلکے موٹر وہیکل
|
ایک ہزار روپے سے کم نہیں بلکہ دو ہزار روپے تک بڑھ سکتی ہئ۔
|
شق (ii)
|
درمیانی سامان کی گاڑی یا درمیانی مسافر گاڑی یا بھاری سامان کی گاڑی یا بھاری مسافر گاڑی
|
دو ہزار روپے سے کم نہیں بلکہ چار ہزار روپے تک بڑھ سکتی ہے۔
|
شق (iii)
|
دفعہ 183 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت دوسرے یا اس کے بعد کے کسی جرم کے لیے۔
|
ایسے ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس سیکشن 206 کی ذیلی دفعہ (4) کے التزامات کے مطابق ضبط کر لیا جائے گا۔
|
موٹر وہیکل ایکٹ، 1988 میں موجود التزامات اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کا نفاذ متعلقہ ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ج ق۔ن ا۔
U-2832
(Release ID: 1989430)
Visitor Counter : 76