پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی پیداوار کی درستگی
Posted On:
21 DEC 2023 5:22PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی داخلی تلاش اور پیداوار کو بڑھانے اور آتم نربھر بھارت کے مطابق درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت نے مختلف پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں منجملہ دوسری باتوں کے اصلاحات شامل ہیں جیسے ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی (ہیلپ)، دریافت شدہ سمال فیلڈ (ڈی ایس ایف) پالیسی، اوپن ایکریج لائسنسنگ پالیسی (او اے ایل پی)، ان ہینسڈ آئل ریکوری (ای او آر) کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی، کول مائننگ لیز کے تحت علاقوں سے کول بیڈ میتھین (سی بی ایم) کی تلاش اور استحصال کے لیے پالیسی فریم ورک اور سی بی ایم کی ابتدائی منیٹائزیشن وغیرہ۔تلاش کے تحت خالص جغرافیائی رقبہ کو 2.5 لاکھ مربع کلومیٹر (ایس كے ایم) سے بڑھا کر 5 لاکھ ایس كے ایم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور ترقی کے لیے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کے 99 فیصد 'ممنوعہ' علاقے کو کھول دیا ہے۔ اب تك مجموعی طور پر 2,07,691 مربع فٹ کلومیٹر او اے ایل پی کے تحت (ٹینڈر راؤنڈ سوئم تک) اور 16,508 مربع فٹ کلومیٹر ڈی ایس ایف کے تحت (ٹینڈر راؤنڈ سوءم تک) مختص کیے گئے ہیں۔علاوہ این حکومت نے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے جس میں توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینا اور تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ اس كا مقصد اس میں مطلوبہ متبادل پر بھی زور دینا، حیاتیاتی ایندھن / دیگر متبادل ایندھن کو فروغ دینا، قابل تجدید توانائی کے ذرائع سامنے لانا، ای وی چارجنگ کی سہولیات فراہم كرنا اور ریفائنری کے عمل میں بہتری لانے كے علاوہندرآمد شدہ خام تیل پر ملک کا تیل انحصار کم کرنا ہے
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1989419)
Visitor Counter : 63