مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہروں سے متعلق اعداد و شمار

Posted On: 21 DEC 2023 5:25PM by PIB Delhi

یہ معلومات مکانات  اور شہری امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی کہ نیشنل ڈیٹا شیئرنگ اینڈ ایکسیبلٹی پالیسی (این ڈی ایس اے پی) 2012 میں شائع ہوئی تھی۔ قومی پالیسی نے سائنسی، اقتصادی اور سماجی ترقی کے مقاصد کے لیے غیر ذاتی ڈیٹا کی رسائی اور آسانی سے اشتراک کو فروغ دینے میں مدد کی ہے۔ اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم ) کے ذریعہ 2019 میں ڈیٹا اسمارٹ سٹیز کی حکمت عملی کا تعارف ہندوستان کے شہروں میں ڈیٹا سے چلنے والی حکمرانی کی طرف سفر میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ اس حکمت عملی نے 100 اسمارٹ شہروں میں ڈیٹا سے چلنے والی پالیسیوں اور نفاذ پر وسیع کام کو متحرک کرنے میں مدد کی ہے۔ 2022 میں شہری نتائج کے فریم ورک کے آغاز نے اے ایم پی ایل آئی ایف آئی نامی پورٹل پر 200+ شہروں کے لیے 400+ پیرامیٹرز پر 14 سیکٹروں میں ڈیٹا کے اشتراک کو قابل بنایا- جو قابلِ رہائش، جامع، اور مستقبل کے لیے تیار شہری ہندوستان کے لیے تشخیص اور نگرانی کے پلیٹ فارم کا مخفف ہے۔ اس پر دستیاب ڈیٹا کی مقدار اور تنوع کی وجہ سے، اے ایم پی ایل آئی ایف آئی شہری ڈیٹا کی ضروریات کے لیے ایک اہم مقام بن گیا ہے۔

اے ایم پی ایل آئی ایف آئی کے علاوہ، مشن نے انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج (آئی یو ڈی ایکس) کو مخصوص اداروں کے درمیان حساس ڈیٹا کے اشتراک کے لیے ایک رسائی کنٹرولڈ، محفوظ طریقہ کار کے طور پر بنایا ہے۔ اس سے ملک کے بہت سے اسمارٹ شہروں میں نقل و حرکت، صحت وغیرہ کے شعبوں میں اختراعی حل پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔ تمام مشن شہر حکومت ہند کے اوپن ڈیٹا پورٹل پر غیر ذاتی ڈیٹا کو فعال طور پر شیئر کرتے ہیں۔ بہت سے اسمارٹ شہروں نے سٹی ڈیٹا پولیسز وضع کی ہیں تاکہ شہروں میں ڈیٹا کا انتظام اور اشتراک کیسے کیا جائے اور ڈیٹا گورننس، تحفظ، تعاون اور اختراع کے ارد گرد میکانزم کی وضاحت کی جائے۔ شہر اپنی سٹی ڈیٹا پالیسیوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا شیئرنگ، اسٹینڈرڈائزیشن، پرائیویسی، سیکیورٹی اور ملکیت کی شکلوں کو نیویگیٹ کرنے کے قابل ہیں۔

مشن نے سائبر سیکورٹی فریم ورک بنایا ہے جو سائبر سیکورٹی سے متعلق مسائل پر شہروں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، شہروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ڈیٹا پرائیویسی اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں جیسا کہ حکومت وقتاً فوقتاً طے کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹریننگ کے متعدد دور کیے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے حجم اور مختلف قسم کے ڈیٹا تیار اور مرتب کیے جاتے ہیں۔ اعداد و شمار تک رسائی سول سوسائٹی کو متعدد فوائد کے علاوہ سائنسی تفہیم کے ساتھ ساتھ معاشی اور عوامی بھلائی میں کامیابیوں کا باعث بنتی ہے۔ اعداد و شمار کے جمع کرنے میں عوامی فنڈز کی خاطر خواہ سطح کی سرمایہ کاری اور معاشرے کے لیے فوائد کے غیر استعمال شدہ امکانات کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ غیر حساس ڈیٹا کو جائز استعمال کے لیے دستیاب کیا جائے۔

ڈیٹا کی وسیع تر رسائی اور اشتراک حکومت کے شہریوں کو گورننس میں شامل کرنے اور انہیں معلومات کے ساتھ بااختیار بنانے پر زور دینے کی حمایت کرتا ہے۔ یہ اختراع کاروں کے درمیان تعلیمی اور صنعت میں تحقیق اور ترقی کے تعاون اور ہم آہنگی کو قابل بناتا ہے۔ یہ حکومتوں، شہری منصوبہ سازوں، پالیسی سازوں اور دیگر شراکت داروںکو شہروں کے کام کاج اور ترقی کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ام۔

U- 2818


(Release ID: 1989303) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi