نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے لئے  آفیشیل  لوگو اور ماسکٹ  لانچ کریں گے

Posted On: 21 DEC 2023 4:37PM by PIB Delhi

امور نوجوان اور کھیلو اور اطلاعات  ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  22 دسمبر  2023 کو جمعہ کے روز تمل ناڈو  کے چنئی میں  کھیلو  انڈیا یوتھ گیمز  کے لئے  آفیشیل لوگو  ، جرسی ، ماسکٹ   ،ٹارچ  اور تھیم   پر مبنی نغمے  لانچ کریں گے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا چھٹا ایڈیشن   19 جنوری سے شروع ہوکر  31 جنوری  2024  کو ختم ہوگا۔ یوتھ گیمز  کے پچھلے پانچ ایڈیشن دلی  ،  پونے ، گواہاٹی ، پنچکولہ اور بھوپال میں منعقد ہوئے ۔یوتھ گیمز کا آئندہ ایڈیشن تمل ناڈو – تریچی ، مدورئی اور کوئمبٹور کے چار شہروں میں  منعقد ہوگا۔

جمعہ کے روز کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور کھیلو ں کی ترقی کے ریاستی وزیر جناب اودھے ندھی اسٹالن    بھی شریک ہوں گے  ۔ان کے علاوہ کھیلوں کی مرکزی وزارت   ،اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور ریاستی حکومت   کی دیگر شخصیات  بھی شریک ہوں گی۔

پروگرام میں  معروف   کھلاڑی  جیسے شطرنج کے گرانڈ ماسٹر وشو اناتھ آنند  ، ٹوکیو  اولمپئین  فینسر  بھوانی دیوی  ، بیڈ  منٹن اسٹار جوشنا  چنپا اور ہاکی ایشیا کپ میں    کانسے  کا تمغہ  یافتہ    ایس  مریسورن  جیسی دیگر ممتاز شخصیات شامل ہوں  گی۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-2811  



(Release ID: 1989287) Visitor Counter : 64