وزارات ثقافت
ساہتیہ اکادمی نے 24 زبانوں میں سالانہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈز کا اعلان کیا
شاعری کی 9 کتابوں، 6 ناولوں، 5 مختصر کہانیوں، 3 مضامین اور 1 ادبی مطالعہ نے 2023 کے ایوارڈز جیتے ہیں
تقسیم انعامات کی تقریب 12 مارچ 2024 کو کمانی آڈیٹوریم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی
Posted On:
21 DEC 2023 4:29PM by PIB Delhi
ساہتیہ اکادمی نے 24 زبانوں میں اپنے سالانہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ شاعری کی 9 کتابوں، ناولوں کی 6، مختصر کہانیوں کی 5، مضامین کی 3 اور 1 ادبی مطالعہ نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2023 جیتا ہے۔
24 ہندوستانی زبانوں میں جیوری کے معزز اراکین کے ذریعہ تجویز کردہ ایوارڈز کو ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹو بورڈ نے منظور کیا جس کی میٹنگ 20 دسمبر 2023 کو ساہتیہ اکادمی کے صدر سری مادھو کوشک کی صدارت میں ہوئی۔
زمرہ وار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست درج ذیل ہے:
زمرہ
|
انعام یافتگان
|
شاعری
|
وجے ورما (ڈوگری)، ونود جوشی (گجراتی)، منشور بانیہالی (کشمیری)، سوروکھائبم گمبھینی (منی پوری)، آشوتوش پریڈا (اوڈیا)، سورنجیت ساوی (پنجابی)، گجے سنگھ راج پروہت (راجستھانی)، ارون رنجن مشرا (سنسکرت) اور ونود اسودانی (سندھی)
|
ناول
|
سوپنامے چکرورتی (بنگالی)، نیلم سرن گوڑ (انگریزی)، سنجیو (ہندی)، کرشنت کھوت (مراٹھی)، راجاسیکرن (دیوی بھارتی) (تمل) اور صادقہ نواب سحر (اردو)
|
مختصر افسانے
|
پرنوجیوتی ڈیکا (آسامی)، نندیشور ڈیماری (بوڈو)، پرکاش ایس پارینکر (کونکنی)، تراسین باسکی (توریا چند باسکی) (سنتھالی) اور ٹی پتنجلی ساستری (تیلگو)
|
مضامین
|
لکشمی شا تولپاڈی (کنڑ)، باسوکیناتھ جھا (میتھلی) اور جودھابیر رانا (نیپالی)
|
ادبی مطالعہ
|
ای وی رام کرشنن (ملیالم)
|
کتابوں کا انتخاب متعلقہ زبانوں میں تین ارکان کی جیوری کی طرف سے دی گئی سفارشات کی بنیاد پر اس مقصد کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کیا گیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ نے سلیکشن سے متعلق فیصلہ د ینے والی جیوری کے رکن افراد کے متفقہ انتخابات کی بنیاد پر جوکہ اکثریتی ووٹ پرمبنی تھے، ایوارڈز کا اعلان کیا۔ ایوارڈز کا تعلق ان کتابوں سے ہے جوایوارڈ دیئے جانے والے سال سے پہلے کے پانچ برسوں کے دوران پہلی بار شائع ہوئی تھیں (یعنی 1 جنوری 2017 اور 31 دسمبر 2021 کے درمیان)۔
یہ ایوارڈ صندوقچی کی شکل میں ہے جس میں ایک کندہ تانبے کی تختی، ایک شال اور 1,00,000 روپے کی نقدرقم ہے۔ہر ایک ایوارڈ تقسیم انعامات کی تقریب میں ایوارڈحاصل کرنے والےافراد کو پیش کیا جائے گا جو 12 مارچ 2024 کو کامانی آڈیٹوریم، کوپرنیکس مارگ، نئی دہلی-110001 میں منعقد ہوگی۔
ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست ضمیمہ 'A' اور جیوری کے اراکین ضمیمہ 'B' میں ہے۔
*****
ش ح۔س ب ۔ف ر
(U: 2815)
(Release ID: 1989274)
Visitor Counter : 196