ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت نے جوٹ کے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ’’پات-مترو‘‘ ایپلیکیشن کا آغاز کیا


اس ایپلی کیشن کو جوٹ کارپوریشن آف انڈیا نے تیار  کیا ہے جو 40 لاکھ جوٹ کسان خاندانوں کو ایم ایس پی  کی معلومات فراہم کرتا ہے

Posted On: 21 DEC 2023 4:34PM by PIB Delhi

جوٹ کے کاشتکاروں کو ایم ایس پی اور زراعت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت نے آج یہاں ’جوٹ سمپوزیم‘ کے دوران دی جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ ایک موبائل ایپلیکیشن ’’پات  -مترو‘‘  کا آغاز کیا۔ ٹیکسٹائل کی وزارت میں سکریٹری محترمہ رچنا شاہ  نے ایپلی کیشن کا آغاز کیا جو 6 زبانوں میں دستیاب ہے۔

ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور تمام فنکشنلٹیز صارفین کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، جدید ترین زرعی طریقوں اور کم از کم امدادی قیمتیں (ایم ایس پی )؛ جوٹ گریڈیشن پیرامیٹرز، کسانوں پر مرکوز اسکیمیں جیسے ’جوٹ-آئی کیئر‘، موسم کی پیشن گوئی، جے سی آئی  کے خریداری مراکز کے مقامات، خریداری کی  پالیسیاں بھی ایپ میں دستیاب ہیں۔ کاشتکار ایم ایس پی  آپریشن کے تحت جے سی آئی  کو بیچے گئے خام  جوٹ کے لیے اپنی ادائیگیوں کی حالت کا بھی پتہ لگا سکیں گے۔ اس موبائل ایپلیکیشن ’’پات  -مترو‘‘ کے ذریعے ان کے سوالات کے لیے چیٹ بوٹ جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی خصوصیت شامل کی گئی ہے۔

’جوٹ سمپوزیم‘ کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ  جوٹ پر مبنی تکنیکی ٹیکسٹائل کو جوٹ جیو ٹیکسٹائل پر خصوصی زور دیا جا سکےاور اس سلسلے میں  بیداری پیدا کی جا سکے ۔ تقریب میں مختلف وزارتوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید تفصیلات کے لیے، آپ سے www.jutecorp.in پر جانے کی درخواست کی جاتی ہے۔

*************

ش ح۔ام۔

U- 2812



(Release ID: 1989264) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Punjabi