شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال  2014 میں 400  طیارہ بیڑے  سے  بڑھ کر تعداد  644 ہوگئی ہے

Posted On: 21 DEC 2023 3:36PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ ہمارے بیڑے میں  مسلسل تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں شہری ہوابازی کا شعبہ ،جس کے پاس  2014 میں صرف 400 طیارے تھے، آج ان طیاروں کی  تعداد بڑھ کر 644 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فہرست بند  تجارتی ائیر لائنز کے نقطہ نظر سے زمین پر طیاروں کی تعداد  تقریباََ 140 ہے۔ انجن فراہم کرنے والے  پراٹ اور وٹنی  کو سپلائی چین کے مسائل   پیش آنے کی وجہ سے ہندوستان میں آج  95فیصد طیارے  اپنی موجودہ پوزیشن میں  ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ  ہم  پراٹ اور وٹنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے  کہا ہے کہ ان کی صورتحال  ناقابل قبول ہے۔کیونکہ  ہندوستان میں فضائی آمدورفت میں   تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ہمارے بیڑے میں مسلسل اضافہ  ہورہا ہے،  گزشتہ سال  626سے یہ تعداد بڑھ کر 644 ہوگئی ہے۔ مارچ   2024سے ہرماہ تقریباََ دو سے  پانچ  طیارے ہمارے  بیڑے میں شامل ہوں گے ،جس سے یہ تعداد بڑھ کر  686 ہوجائے گی۔

*****

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-2804  


(Release ID: 1989200)
Read this release in: English , Hindi , Marathi