محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا صارف قیمت عدد اشاریے، نومبر- 2023

Posted On: 21 DEC 2023 10:47AM by PIB Delhi

زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا صارف قیمت عدد اشاریہ (بنیاد: 1986-87=100) نومبر، 2023 کے لیے بالترتیب 12 پوائنٹس اور 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور بالترتیب 1253 اور 1262 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے میں بڑا حصہ فوڈ گروپ کی طرف سے بالترتیب 10.85 اور 10.50 پوائنٹس تک آیا جس کی بنیادی وجہ چاول، گندم کے آٹے، دالوں، پیاز، ہلدی پوری، لہسن، مخلوط مصالحوں وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

مغربی بنگال کے علاوہ تمام ریاستوں میں اشاریہ میں قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا ہے (سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل انڈیکس دونوں کم ہوئے) اور ہماچل پردیش (سی پی آئی-اے ایل انڈیکس میں کمی ہوئی)۔

زرعی مزدوروں کے معاملے میں، اس اشاریہ کے اندر 11 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹس، 4 ریاستوں میں 11 سے 20 پوائنٹس اور 3 ریاستوں میں 20 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ تمل ناڈو 1453 پوائنٹس کے ساتھ اشاریاتی جدول (انڈیکس ٹیبل) میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 958 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اس نے 11 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹس، 5 ریاستوں میں 11 سے 20 پوائنٹس اور 3 ریاستوں میں 20 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ آندھرا پردیش اور تمل ناڈو 1439 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہیں جبکہ ہماچل پردیش 1015 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

ریاستوں میں، زرعی مزدوروں کے صارف قیمت اشاریے (سی پی آئی –اے یل) میں سب سے زیادہ اضافہ 27 پوائنٹس کا مہاراشٹر میں ہوا جو بنیادی طور پر جوار، چاول، گندم کے آٹے،سوجی، ارہر کی دال، پیاز اور چینی وغیرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دیکھنے میں آیا۔دیہی مزدوروں کے صارف قیمت اشاریے(سی پی آئی –آر ایل) کےلئے۔ آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں ہر ایک میں 24 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ چاول، جوار، راگی، تازہ مچھلی، پیاز، ارہر کی دال، سبزیوں اور پھلوں (خاص طور پر بیگن، ٹماٹر اور بھنڈی) وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ مغربی بنگال میں  چاول، ادرک، مرچ سبز، سبزیوں اور پھلوں (خاص طور پر بیگن اور بھنڈی)،جلائی جانے والی لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آرایل دونوں کے لیے 14 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی درج کی گئی ۔

سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آرایل پر مبنی مہنگائی کی نکتہ بہ نکتہ شرح نومبر 2023 میں 7.37فیصد اور 7.13فیصد رہی جو کہ اکتوبر 2023 میں بالترتیب 7.08فیصد اور 6.92فیصد تھی اورگزشتہ برس کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.87فیصد اور 6.99فیصد تھی۔ اسی طرح، خوراک کی افراط زر 9.38فیصد اور 9.14فیصد رہی جو کہ اکتوبر 2023 میں بالترتیب 8.42فیصد اور 8.18فیصد تھی جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں بالترتیب 6.19فیصد اور 6.05فیصد تھی۔

 

r, 2023 and 6.19% & 6.05% respectively during the corresponding month of previous year.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDK1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029JM1.jpg

 

کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ (عمومی اور گروپ کے لحاظ سہ)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

اکتوبر

2023

نومبر

2023

اکتوبر

2023

نومبر

2023

عومی اشاریہ

1241

1253

1251

1262

خوراک

1185

1201

1190

1206

پان سپاری وغیرہ

2009

2020

2019

2030

ایندھن اور روشنی

1308

1307

1299

1299

کپڑے، بستر اور جوتے

1266

1268

1315

1317

متفرق

1277

1281

1282

1285

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033CHD.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WVAF.jpg

 

ماہ دسمبر، 2023 کے لیے زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے صارف قیمت عدد اشاریے ( سی پی آئی -  اے ایل اورآر ایل)، 19 جنوری 2024 کو جاری کیے جائیں گے۔

*****

ش ح۔س ب ۔ف ر

 (U: 2786)


(Release ID: 1989121) Visitor Counter : 102


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi