تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روپے -کسان کریڈٹ کارڈ(کے سی سی)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 DEC 2023 3:54PM by PIB Delhi

دیہی کوآپریٹو بینکوں کی رسائی اور صلاحیت کو بڑھانے اور دیہی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اراکین کو ضروری لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے ریاست گجرات کے پنچ محل اور بناس کانٹھا اضلاع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیوں کے تمام ممبران کے بینک اکاؤنٹس متعلقہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں میں کھولے جا رہے ہیں اور کھاتہ داروں کو روپے-کسان کریڈٹ کارڈز (کے سی سی ز) تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

پائلٹ پروجیکٹ کے تحت گجرات کے پنچ محل  اور بناس کانٹھا اضلاع میں متعلقہ ضلع وسطی کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے تقسیم کیے گئے روپے -کسان کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

اضلاع

تقسیم کئے گئے روپے کے سی سی کی تعداد

1.

پنچ محل

66,234

2.

بناس کانٹھا

28,801

3.

کُل

95,035

 

 

روپے کسان کریڈٹ کارڈ کسانوں کو فراہم کیا جاتا ہے جن کے پاس کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت اکاؤنٹ ہے تاکہ زرعی اور اس سے منسلک شعبے کو قرض کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کا نفاذ کسانوں کو ان کی کاشت کی ضروریات کے ساتھ ساتھ غیر کاشتکاری سرگرمیوں کے لیے ضرورت پر مبنی، بروقت قرضہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اسکیم کے تحت، ڈیری / فشریز فارمرز کو بھی طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق قرض کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ کارڈ کو اے ٹی ایم، پی او ایس اور ای کام ٹرانزیکشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روپے-کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے، کسان اب معقول حد تک کم شرح سود (مؤثر طور پر 4%) پر  قرض کی سہولت حاصل کرنے کے اہل  ہو گئے ہیں اور وہ دیگر مالی اور حادثاتی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ڈیری فارمرز کے لیے1.6 لاکھ روپے تک کی کریڈٹ کی حد کے لیے کوئی ضمانت درکار نہیں ہے۔ بینک مترا  ڈیری کوآپریٹیو کے ساتھ مائیکرو اے ٹی ایم کے ذریعے دونوں اضلاع میں روپے کے سی سی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے کوآپریٹیو کے درمیان تعاون کو یقینی بناتے ہوئے کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے رقوم کے بہاؤ میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پائلٹ مرحلے کے دوران، دونوں اضلاع میں دیہی کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر میں فنڈز کا بہاؤ صرف چند مہینوں میں کئی گنا بڑھ گیا ہے جو روپئے کسان کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم اور لین دین کی تعداد کے لحاظ سے ذیل میں دکھایا گیا ہے:

 

نمبر شمار

سرگرمیاں

جون

2023

ستمبر

2023

ترقی کا فیصد

1.

منتقلی کی تعداد

55.6

196.81 ہزار

354%

2.

منتقلی کی رقم

27.76کروڑ روپے

 72.04 کروڑ روپے

260%

 

 

 

 

 

 

 

یہ بات امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2738)


(ریلیز آئی ڈی: 1988817) وزیٹر کاؤنٹر : 110
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , Kannada , English