تعاون کی وزارت
کثیر ریاستی کو -آپریٹو سوسائٹیوں کے کام کرنے کا طریقہ
Posted On:
20 DEC 2023 3:52PM by PIB Delhi
کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) (ترمیمی) ایکٹ اینڈ رولز، 2023 کو بالترتیب 03.08.2023 اور 04.08.2023 کو مطلع کیا گیا ہے، تاکہ موجودہ قانون سازی کی تکمیل اور ستانوےویں آئینی ترمیم کی دفعات کو شامل کر کے کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز میں نظم و نسق کو مضبوط بنانے، شفافیت کو بڑھانے، احتساب میں اضافہ اور انتخابی عمل میں اصلاحات وغیرہ شامل ہوں۔
کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز کے بورڈز میں درج فہرست ذاتوں/قبائلیوں کی نمائندگی کو بڑھانے، بورڈ کو مزید پیشہ ورانہ بنانے اور بورڈ کے اجلاسوں میں بورڈ ممبران کی شرکت بڑھانے کے لیے، مندرجہ بالا ترمیمات کے ذریعے درج ذیل دفعات متعارف کرائی گئی ہیں :-
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز کے بورڈ میں خواتین کے لیے دو اور ایس سی یا ایس ٹی کے لیے ایک سیٹ ریزرو کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز میں انتخابات کے بروقت، باقاعدہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کوآپریٹو الیکشن اتھارٹی کی فراہمی کو شامل کیا گیا ہے۔
- III. کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز کے بورڈ میں پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کے لیے، ایسے ڈائریکٹروں کے تعاون کی فراہمی جو بینکنگ، مینجمنٹ، کوآپریٹو مینجمنٹ اور فنانس کے شعبے میں تجربہ رکھتے ہوں یا کسی بھی شعبے میں مہارت حاصل کرتے ہوں اس طرح کی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز متعارف کرائی گئی ہیں۔
- بورڈ ممبران کی شرکت کو بڑھانے کے لیے بورڈ کے اجلاسوں کے لیے منتخب ممبران کا ایک تہائی کورم مقرر کیا گیا ہے۔
- اگر بورڈ کے عہدے کی میعاد اس کی اصل میعاد کے نصف سے کم ہے تو کیژوؤل اسامیاں بورڈ کی تعداد کے 1/3 حصے تک نامزدگی کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔ اگر اسی مدت میں کیژوؤل اسامیاں منتخب ڈائریکٹرز کی تعداد کے 1/3 سے زیادہ ہوں تو انتخابات الیکشن اتھارٹی کے ذریعے کرائے جائیں گے۔
- اگر سوسائٹی کا چیئرمین سہ ماہی کے اندر اجلاس بلانے کی ہدایت دینے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے وائس چیئرپرسن یا نائب صدر کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ذریعے بلایا جائے گا۔ دیگر معاملات میں، کم از کم 50% بورڈ ممبران کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کی طرف سے میٹنگ بلائی جائے گی۔ اس سے میٹنگز کا باقاعدہ اور مطالبہ پر انعقاد یقینی ہو گا۔
- ڈائریکٹرز کی نااہلی کے لیے اضافی بنیادیں گورننس کو بہتر بنانے، واجبات کی بہتر وصولی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں کہ اس طرح کی کوتاہی یا کمیشن یا دھوکہ دہی کی کارروائیاں کہیں اور نہ دہرائی جائیں۔
- کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں اقربا پروری اور طرفداری کو روکنے کے لیے، کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹر کو بحث میں شریک نہیں ہونا چاہیے اور ان معاملات پر ووٹ نہیں دینا چاہیے جہاں وہ یا اس کے رشتہ دار دلچسپی رکھنے والے فریق ہوں۔
- گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کا معیار طے کیا گیا ہے۔
یہ بات امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
************
ش ح۔ ا م۔
(U: 2736)
(Release ID: 1988798)