سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کی بہتری کے لیے پی ایم-اے جے اے وائی
Posted On:
20 DEC 2023 3:07PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودیہ یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی)ایک 100فیصد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے، جو کہ22-2021 سے نافذ کی جارہی ہے، جس کے تین اجزاء ذیل ہیں:-
- درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے دیہاتوں کی’ آدرش گرام‘ کے طورپر ترقی کا حصہ
- درج فہرست ذاتوں کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے ضلع/ریاستی سطح کے پروجیکٹوں کے لیے امداد
- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہاسٹلوں کی تعمیر
مالی سال24-2023 کے لیے اسکیم کا کل بجٹ خرچ2050 کروڑ ہے اور اس اسکیم کا مقصد مہارت کے فروغ، آمدنی پیدا کرنے اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرکے درج فہرست ذاتوں کی غربت کو کم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے درج فہرست ذاتوں کی سماجی، اقتصادی بہتری کے لیےضلعی/ریاستی سطح کے پروجیکٹس کے لیے امداد کے حصےکے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتیں روزگار کے جامع پروجیکٹوں کے لیے اپنے منصوبے پیش کرتی ہیں،جن میں ہنرمندی کی ترقی، اثاثہ سازی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا منصوبہ شامل ہے، جس سے درج فہرست ذاتوں کے مستفیدین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کراتے ہیں۔
مالی سال 23-2022 اور24-2023 کے دوران (اب تک)، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہنر مندی کی ترقی کے اقدامات کی تعداد جو وزارت (ریاست وار)کے ذریعہ منظور شدہ ہیں ، درج ذیل ہیں:-
نمبرشمار
|
ریاست کانام
|
مہارت کی ترقی کے اقدامات
|
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات
|
1
|
بہار
|
3
|
4
|
2
|
کرناٹک
|
13
|
208
|
3
|
مہاراشٹر
|
3
|
0
|
4
|
پنجاب
|
74
|
1
|
5
|
سکم
|
34
|
0
|
6
|
تریپورہ
|
142
|
121
|
7
|
اتراکھنڈ
|
44
|
0
|
8
|
تمل ناڈو
|
96
|
186
|
کل
|
409
|
520
|
مالی سال22-2021 سے درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے گاوؤں کی آدرش گرام کے طورپر ترقی کے لیے ریاستوں1150.27 کروڑ روپے جاری کیا گیا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق آدرش گرام والے حصےکے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتوں کو جاری کردہ فنڈز کو اس کے جاری کئے جانے کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے اندر استعمال کرنا ہوگا۔
************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.2721
(Release ID: 1988768)
Visitor Counter : 80