وزارت سیاحت
ایڈونچر ٹورازم سے متعلق قومی کانفرنس کے دوسرے دن منزل کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام پر مرکوز رہی
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2023 5:04PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے ’وکست بھارت@2047: ہندوستان کو عالمی ایڈونچر ٹورازم ہب بنانے‘ کے ساتھ گجرات کے ایکتا نگر میں ایڈونچر ٹورزم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔۔ اس کانفرنس کا مقصد ہندوستان کو ایک عالمی ایڈونچر ٹورازم ہب بنانے کے لیے بحث ومباحثے اور مختلف حکمت عملیوں اور اقدامات کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

ریاستی ٹورزم کے سکریٹریوں کی قومی کانفرنس کے دوسرے دن سیاحت کی وزارت نے منزل منصوبہ بندی اور بندوبست پر توجہ مرکوز کی۔ گجرات کی سرکار نے ایک سیاحتی منزل کے طور پر مجسمہ اتحاد، اس کے ارتقا، ماسٹر پلان، منزل، ترقی اور بندوبست اتھارٹی اور آگے بڑھنے پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کیا۔
سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن 2.0 کے تحت منزل ماسٹر پلان تیار کرنے اور ترقی کے جاری عمل مشترک کئے۔

وزارت نے انکریڈیبل انڈیا پورٹل، میٹ ان انڈیا مہم، ویڈ ان انڈیا مہم، ٹریول فار لائف پروگرام اور بہترین دیہی ٹورازم ولیج اور ہوم اسٹے مقابلے سے متعلق ریاستوں کے ساتھ مشغولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اقدامات پر سیاحت کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کریں جس سے ریاستوں میں سیاحت کے شعبے کی جامع اور پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔
ریاستوں کو وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی گئی، جس سے ملک میں مختلف شعبوں میں بہترین طریقوں کو دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ را
U-2739
(रिलीज़ आईडी: 1988747)
आगंतुक पटल : 112