سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ایم او آر ٹی ایچ کے سالانہ بجٹ کو مختص کرنے میں میں تقریباً 25872 کروڑ روپے سے 940 فیصد سے زیادہ کااضافہ ہوا ہے اور یہ سال14- 2009 کے دوران اضافہ ہوا جبکہ سال 24-2023 کے دوران یہ سالانہ بجٹ 270435 کروڑ مختص کیا گیا تھا
Posted On:
20 DEC 2023 1:04PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ اس) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ حکومت اپنے وسیع سڑک اور ریل نیٹ ورک کو برقرار رکھنے اور اسے وسعت دینے میں ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ جو معیشت کا بنیادی محرک ہے تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ترقی میں اپنا تعاون دیتا ہے۔ اس کے مطابق، وزارت کا اوسط سالانہ بجٹ تقریباً 25872 کروڑ روپئے سے 940 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔اور یہ اضافہ سال 14-2009 کے دوران کیا گیاہے جبکہ سال 24-2023 کے دوران یہ سالانہ بجٹ 270435 کروڑ روپئے مختص کیا گیا تھا۔
چار لین پلس قومی شاہراہ نیٹ ورک نیز ہائی سپیڈ کوریڈورز کی لمبائی میں مارچ 2014 میں تقریباً 18371 کلومیٹر سے اب تک تقریباً 46179 کلومیٹر تک 250 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 لین سے کم قومی شاہراہوں کی لمبائی مارچ 2014 میں تقریباً 27517 کلومیٹر سے کم ہو کر تقریباً 14870 کلومیٹر رہ گئی ہے جو اب قومی شاہراہ نیٹ ورک کا صرف 10فیصد ہے۔ ایکسپریس وے سمیت 21 گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈورز کے پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جس میں تقریباً 3336 کلومیٹر لمبائی میں کام مکمل ہو چکا ہے۔ مزید، یہ کہ وزارت نے ایک میکنزم وضع کیا ہے تاکہ جوابدہی، دیکھ بھال ایجنسی کے ذریعے تمام قومی شاہراہوں حصوں کی دیکھ بھال اور مرمت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ریل نیٹ ورک کی توسیع کے سلسلے میں، ہندوستانی ریلوے میں نئی لائن، گیج کی تبدیلی اور دوہرا کرنے کے منصوبوں کے لیے اوسط سالانہ بجٹ کا تخمینہ تقریباً11527 کروڑ روپے سے 24-2023 کے دوران تقریبا 67199 کروڑ روپئے تک کا اضافہ کیا ہے جو 480 فیصد سے زیادہ ہے۔ ، پورے ہندوستانی ریلوے میں، تقریباً 46,360 کلومیٹر کی کل لمبائی کے 459 ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹس (189 نئی لائن، 39 گیج کنورژن اور 231 ڈبلنگ) اور تقریباً 7.18 لاکھ کروڑ روپے لاگت منصوبہ بندی/ منظوری/ تعمیر کے مرحلے میں آئے گی۔ 23-2014کے دوران، تقریباً 25,871 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشنز (5785 کلومیٹر نئی لائن، 5749 کلومیٹر گیج کی تبدیلی اور 14337 کلومیٹر ڈبلنگ) کو شروع کیا گیا ہے۔
بی ایس-6 مرحلہ -II ‘ کا پروٹو ٹائپ الیکٹریفائیڈ فلیکس فیول وہیکل(ایف ایف وی) متبادل ایندھن کی موبیلیٹی سوشلن کے ساتھ صف بندی میں ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ را
U-2716
(Release ID: 1988717)
Visitor Counter : 75