شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ فلو طریقہ کار
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2023 3:14PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی لوکل ایریاترقیاتی اسکیم(ایم پی ایل اے ڈی ایس)کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی گئی ہے، تاکہ انہیں سمجھنے میں آسان، ابہام سے پاک، متحرک اورنافذ کرنے میں آسان بنایا جا سکے اور ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کو مزید لچکدار، مؤثر اورکارگر بنایا جاسکےاور اسے معاشرے کی بدلتی ہوئی ترقیاتی ضروریات کے مطابق ڈھالاجاسکے۔
وزارت مستقل بنیادوں پر ارکان پارلیمنٹ اور دیگرمتعلقین کی جانب سے نئی تجاویز/درخواستیں موصول کرتی ہے اور ان کی جانچ کرتی ہے۔ ان میں ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنما خطوط کے ضابطوں پر نظر ثانی کی تجاویز پر بھی غور کیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق نظرثانی شدہ فنڈ فلو طریقہ کار یکم اپریل2023 سے نافذ العمل ہوا۔ نظرثانی شدہ فنڈ فلو طریقہ کار کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو نئے پروجیکٹوں کی سفارش کرنے سے پہلے وزارت کی طرف سے اصل فنڈ جاری ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ انہیں مخصوص شرائط کے ساتھ ہر مالی سال کے آغاز میں سالانہ رقومات نکالنے کی حدیں مختص کی جائیں گی۔ فنڈ کے بہاؤ کا پورا عمل ایک آئی ٹی پلیٹ فارم پر چلتا ہے، جو تمام متعلقین،بشمول ارکان پارلیمنٹ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں، ضلعی اداروں وغیرہ ، کو فنڈز کی صورتحال اور حقیقی وقت کی بنیاد پر کام کاج کی نگرانی کی اجازت دیتا ہے، جوایم پی ایل اے ڈی ایس کے تحت پروجیکٹوں کےمؤثر نفاذ کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور نظام میں زیادہ شفافیت اور جوابدہی بھی لاتے ہیں۔
************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.2720
(रिलीज़ आईडी: 1988703)
आगंतुक पटल : 92