بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارا دیپ بندرگاہ نے ہندوستانی بڑی بندرگاہوں میں100 ایم ایم ٹی کارگو ہینڈلنگ کی تیز ترین چڑھائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

Posted On: 20 DEC 2023 3:09PM by PIB Delhi

پارا دیپ پورٹ نے اپنی تاریخ میں کم سے کم وقت میں100 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی)کارگو ہینڈلنگ کا ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے، جس سے کارگو ہینڈلنگ میں بہترین کارکردگی اور مشاقی کے لیے پورٹ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ اس نے ایک بار پھر 100 ایم ایم ٹی کا ہدف عبور کرکے7ویں سال لگاتار اس کارنامے کو دہرایا ہے اور رواں مالی سال میں18 دسمبر کو 100.28 ایم ایم ٹی کا کارگو تھرو پٹ حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 23-2022 میں100 ایم ایم ٹی کا مطلوبہ نشانہ9 جنوری 2023 کو حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ ریکارڈ 22دن پہلے یعنی رواں مالی سال میں262 دنوں میں گزشتہ مالی سال کے284 دنوں کے مقابلے میں کل کارگو تھرو پٹ میں9.64 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہوئے حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ صدی پی پی اے کے معاملے میں اپنی تاریخ میں سب سے تیز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R5W6.jpg

بندرگاہ رواں مالی سال میں145 ایم ایم ٹی سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ کا ریکارڈقائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں اس سال کے دوران  بندرگاہ کی جانب سے کام کاج کے فروغ کے لیے نظام  میں بہتری لانے کے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔باہر جانے والا خام لوہا اور پیلٹ نے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں69.03 فیصد کی نمایاں نمو ظاہر کی ہے۔ پچھلے مالی سال میں اسی مدت کے دوران اس کی مقدار 10.56 ایم ایم ٹی تھی، جبکہ رواں مالی سال میں18 دسمبر تک17.85 ایم ایم ٹی ہے۔ کوسٹل تھرمل کول ہینڈلنگ بندرگاہ پر سنبھالے جانے والے کل کارگو کا تقریباً 30.38 فیصد ہے۔بندرگاہ نے کلیدی کارکردگی کے پیرامیٹرز میں بھی نمایاں بہتری درج کی ہے۔ برتھ کی پروڈکشن کی صلاحیت فی جہاز 32,689ایم ٹی یومیہ ہے، جو ملک کی تمام بڑی بندرگاہوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جہاز کا ٹرن راؤنڈ ٹائم 42.01 گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ 47.60 گھنٹے تھا۔ اسی طرح پری برتھنگ ڈیٹینشن 1.18 گھنٹے ہے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ1.73 گھنٹےتھا۔ اس طرح پارا دیپ بندرگاہ ملک کے ساحلی جہاز رانی کے مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور اس نے تاریخ میں پہلی بار مغربی ساحلی یعنی مہاراشٹر میں واقع پاورپلانٹس کے لیے تھرمل کوئلے کی ساحلی ترسیل شروع کی ہے۔ اس کا  یہ بھی منصوبہ ہے کہ تھرمل کوئلے کی ساحلی ترسیل کو مغربی ساحل کے دوسرے خطوں تک بڑھایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UDYC.jpg

کارگو ہینڈلنگ میں اسٹریٹیجک بہتری کے ساتھ ساتھ آپریشنل مشاقی نے بندرگاہ کو صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک کلیدی رول  اداکرنے والا بنایا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے پی پی اے کے چیئرمین جناب پی ایل ہرناد کے ذریعہ آج بورڈ روم میں علامتی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر محکموں کے دیگرسربراہان اورنائب سربراہان بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YJTC.jpg

مندرجہ بالا کارنامے کے لیے پی پی اے کے چیئرمین جناب ہرناد نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال جی کا شکریہ ادا کیا، جن کی حوصلہ افزائی، متحرک قیادت اور رہنمائی میں پی پی اے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر سکا۔ انہوں نے تمام افسران/ملازمین، صارف صنعتوں، اسٹیویڈورس، اسٹیمر ایجنٹوں، ٹریڈ یونینوں، پی پی پی آپریٹرز کو بندرگاہ کی خدمت کرنے کی صلاحیت میں اس طرح کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی اے چیئرمین نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ، اُڈیشہ حکومت، انڈین ریلویز، کسٹمز اور دیگر محکموں جیسے سرکاری  اداروں کی مسلسل مددکے لیے ان کی تعریف کی۔

************

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.2719


(Release ID: 1988699) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi