سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں قومی شاہراہوں (نیشنل ہائی ویز)پر سرنگوں سے متعلق34 پروجیکٹس جاری ہیں جن میں سے 26 پروجیکٹس ہمالیہ کے علاقے میں ہیں


تمام پروجیکٹوں کو حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے:جناب نتن گڈکری

Posted On: 20 DEC 2023 1:07PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ آئی آر سی:ایس پی:91-2019(سڑک سرنگوں کے لیے رہنما خطوط)ٹریفک سرنگوں سے متصل علیحدہ سروس ٹنل پر ڈیزائن کے مرحلے کے مختلف عوامل جیسے زمین کی دستیابی،ٹریفک کا حجم،سرنگ کی لمبائی اور اضافی لاگت عوامل پر غور کیا جا سکتا ہے۔یہ اضافی سرنگ  ٹنل کو بندکئے جانے کی ضرورت کے بغیر دیکھ بھال کے لیے رسائی فراہم کرتی ہے اوراس سروس ٹنل کا استعمال ایمرجنسی کے دوران فرار ہونے کے ایک راستے کے طور پربھی  کیا جا سکتا ہے۔

دھاراسو - یمنوتری ہائی وے (نیشنل ہائی وے-134) پر سلکیارا دو طرفہ سرنگ میں، گاڑیوں کے گزرنے کے لیے اوسطاً 565 میٹر کے وقفے سے باہر نکلنے کے ساتھ ساتھ کیریج وے کے سینٹر میں علیحدگی کی دیوار اور ہنگامی حالات کے دوران فرار کے مقاصد کے لیے پیدل چلنے والوں کے وہاں سے گزرنے کے لیے 300 میٹر کا وقفہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

فی الحال، قومی شاہراہوں (نیشنل ہائی ویز)پر ملک بھر میں 34 سرنگوں کے پروجیکٹس زیر عمل ہیں، جن میں سے 26 سرنگ کے پروجیکٹس ہمالیہ کے علاقے میں ہی ہیں۔ تمام پروجیکٹس کو حفاظت کے ساتھ ایک اہم خیال کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کو سائٹ کی مخصوص ضروریات، قائم کردہ کوڈز کے مطابق لاگو کیا جاتا ہے، جن میں ہنگامی حالات کے لیے فرار کی سرنگیں، کراس گزرگاہوں کے ساتھ جڑواں ٹیوبس، ہنگامی  دروازوں کے ساتھ علیحدہ دیوار، لے بائیز، آگ لگنے کا پتہ لگانےاور اسے بجھانے کاخودکارنظام وغیرہ جیسے ضروری حفاظت کے اقدامات شامل ہیں۔

پھنسے ہوئے کارکنوں کو طبی امداد  فراہم کی گئی اور ان کی جسمانی اور ذہنی صحت  اچھی تھی ۔ مالی معاونت کے طور پر، ہر کارکن کو ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ کی چھٹی کے علاوہ 2.00 لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے بھی پھنسے ہوئے تمام کارکنوں کو 1 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔

 

*************

ش ح۔ش م ۔م ش

(U-2711)


(Release ID: 1988593) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu