شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیانے ایئرپورٹ آپریٹرز کے ساتھ مشاورتی گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی
میٹنگ کے دوران ڈیجی یاترا کا فروغ، آنے والے تہواروں کے موسم میں بھیڑ سے بچنے کے اقدامات اور سرمایہ کاری کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
20 DEC 2023 12:18PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 19 دسمبر 2023 کو ایئرپورٹ آپریٹرز کے ساتھ ایک مشاورتی گروپ کی میٹنگ کی۔ آنے والےتہواروں کے موسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیرموصوف نے ہوائی اڈوں پر بھیڑکو کم کرنےکی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت اس مدت کے دوران مسافروں کے لیے کسی رکاوٹ کے بغیر اور وقت کی بچت کے سفری تجربے کو آسان بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے۔
میٹنگ میں، وزیر موصوف نے آپریٹرز کے سوالات اور تجاویز سنیں اور مسافروں کی سہولت کے لیے بہترین آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے رہنمائی کی۔ میٹنگ کا ایک اہم موضوع 'ڈیجی یاترا' کا فروغ تھا، تاکہ مینول سے ڈیجیٹل چیک اِن اور انٹری گیٹ کے عمل میں تبدیلی کی شرح کو بڑھایا جا سکے اور مسافروں کی پریشانی کے بغیر اور تیز رفتار نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ فی الحال، یہ سہولت ملکی مسافروں کے لیے ملک کے 13 ہوائی اڈوں پر دستیاب ہے، بشمول:لکھنؤ، ممبئی، احمد آباد، کوچی، جے پور، گوہاٹی، دہلی، بنگلور، وارانسی، وجئے واڑہ، پونے، حیدرآباد، اور کولکتہ ۔ میٹنگ میں ، آمدورفت کے دوران بین الاقوامی مسافروں کی رسائی کے لیے ‘ڈیجی یاترا’ کو مربوط کرنے کا بھی مشورہ آیا۔ بہترین طور طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے، ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو دوسرے ممالک میں کامیابی کے ساتھ استعمال کیے جانے والے بائیو میٹرک سے آراستہ ماڈل پیش کرنے کا کام بھی سونپا گیا۔
وزیر موصوف نے تمام ہوائی اڈے آپریٹرز کے سرمایہ اخراجات کے ہدف کا بھی جائزہ لیا، اسے کیو3 میں حاصل کردہ ایکچول کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔
میٹنگ میں جی ایم آر ایئرپورٹس، اڈانی ایئرپورٹس، بی آئی اے ایل، کوچین ایئرپورٹ اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سمیت تمام ایئرپورٹ آپریٹرز نے شرکت کی۔ شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب ووملون منگ وولنم، ڈی جی بی سی اے ایس، جناب ذوالفقار حسن، ڈی جی ڈی جی سی اے، جناب وکرم دیو دت اور دیگر جوائنٹ سکریٹریز اور وزارت کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
*****
ش ح ۔ ف ا ۔ج ا
U. No.2708
(Release ID: 1988561)
Visitor Counter : 87