بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
آئی ڈبلیو اے آئی مختلف اسٹیک ہولڈرز کانفرنسوں کے ذریعے نجی شعبے کو کنٹینر جہازوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہا ہے: جناب سربانند سونووال
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2023 3:52PM by PIB Delhi
ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا، آئی ڈبلیو اے آئی نے کئی نجی کارگو مالکان/ شپر/ ای کامرس کمپنیوں کے ساتھ دریا کے نظام کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے کیے ہیں جس کی تفصیل ضمیمہ-1 میں دی گئی ہے۔
ملک میں ہمارے دریا کے نظام کو پائیدار اور اقتصادی طور پر نقل و حمل کا طریقہ بنانے کے لیے، 24 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 111 آبی گزرگاہوں (جن میں 5 موجودہ این ڈبلیو ایس اور 106 نئے شامل ہیں) کو نیشنل واٹر ویز ایکٹ، 2016 کے تحت 12.04.2016سے نافذالعمل قومی آبی گزرگاہوں (این ڈبلیو ایس) کے طور پر قرار دیا ہے۔ نئے این ڈبلیو ایس کی فزیبلٹی اسٹڈیز (ایف ایس ) مکمل ہو چکی ہیں اور بعد میں تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر ) بھی ایف ایس کی بنیاد پر منتخب این ڈبلیو ایس پر مکمل کی گئی ہیں۔ مطالعاتی رپورٹوں کے نتائج اور 20 این ڈبلیو ایس میں کی گئی ترقی کی بنیاد پر 26 قابل عمل این ڈبلیو ایس کی ترقی کے لیے ایکشن پلان یعنی عملی منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں اندرون ملک جہازوں پر کنٹینرائزڈ کارگو کی نقل و حرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاہم،آئی ڈبلیو اے آئی مختلف اسٹیک ہولڈرز کانفرنسوں کے ذریعے نجی شعبے کو کنٹینر جہازوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ مزید برآں، ٹرمینلز اور آبی گزرگاہوں کو بلک اور کنٹینرائزڈ کارگو دونوں ہینڈل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ضمیمہ -1
دریا کے نظام کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت بڑھانے کے لیے متعدد پرائیویٹ کارگو مالکان/ شپر/ ای کامرس کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں کی تفصیلات۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2680
(रिलीज़ आईडी: 1988489)
आगंतुक पटल : 83