پنچایتی راج کی وزارت
پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2023 4:27PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر ) گاؤں کی جائیداد کے مالکان کو ریکارڈ آف رائٹس (آراو آر) فراہم کرنے کے لیے سوامیتوا اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد جدید ترین سروے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی علاقوں میں آباد کاری کی زمین کی حد بندی کرنا ہے۔ یہ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، حکومت ہند، ریاستی محصولات کے محکموں، ریاستی پنچایتی راج کے محکموں اور سروے آف انڈیا کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس اسکیم میں مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، جیسے کہ، اثاثوں کی رقم کمانا اور بینک قرضوں کو فعال کرنا؛ جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنا اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی شامل ہے۔ یہ صحیح معنوں میں گرام سوراج کے حصول اور دیہی ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے بینک قرض حاصل کرنے کے لیے سوامتیہ پراپرٹی کارڈ کے استعمال کی وکالت کی ہے۔ سوامتیہ اسکیم کے تحت ‘‘ریکارڈ آف رائٹس’’ کی بینک ایبلٹی پر بحث ذیل میں تفصیل سے دی گئی ہے:
سوامتیہ اسکیم کے تحت ‘‘ریکارڈ آف رائٹس’’ کی بینک ایبلٹی پر بحث کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
- پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے ڈی ایف ایس کے حکم اور بینکوں کی سفارشات پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعدد پیرامیٹرز (اگست 2022) کو شامل کرتے ہوئے مضبوط پراپرٹی کارڈ فارمیٹ تیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔
- ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب کے ایس ایل بی سی،یوٹی ایل بی سی ، ڈی ایف ایس اور ریاستی محصولات/پنچایتی راج کے محکموں کے ساتھ میٹنگیں (اگست 2023) کی گئیں۔
- وزیر خزانہ نے پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کو مطلع کیا کہ ایس ایل بی سیز /یوٹی ایل ابی سیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سہ ماہی میٹنگوں (ستمبر 2023) میں پراپرٹی کارڈ پر بینک قرض کا مسئلہ اٹھائیں۔
- مختلف اسٹیک ہولڈرز، جیسے ایس ایل بی سیز /یوٹی ایل ابی سیز ، نیشنلائزڈ بینکوں، رجسٹریشن کے محکموں، لینڈ ریکارڈ کے محکموں، محصولات کے محکموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے اگست 2023 میں لکھنؤ میں بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ (بی آئی آر ڈی) کے تعاون سے ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا تھا۔
وزارت یکم اپریل 2022 سے 31.03.2026 تک ترمیم شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ یہ نان پارٹ آئی ایکس علاقوں میں دیہی مقامی حکومتی اداروں سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹی ایس ) تک موجود ہے جہاں پنچایتیں موجود نہیں ہیں۔ ترمیم شدہ منصوبے کا فوکس ،پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کو مقامی خود حکمرانی اور اقتصادی ترقی کے متحرک مراکز کے طور پر دوبارہ تصور کرنے پر ہے، خاص طور پر نچلی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کی لوکلائزیشن پر۔ یہ مرکزی وزارتوں اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکموں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے تمام سطحوں پر مکمل حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ 9 موضوعاتی نقطہ نظر کو اپناتا ہے۔ 9 تھیمز میں غربت سے پاک، صحت مند، بچوں کے لیے مناسب پانی، صاف اور سبز، خود انحصاری پر مبنی بنیادی ڈھانچہ، سماجی طور پر محفوظ، گڈ گورننس اور خواتین دوست گاؤں شامل ہیں۔ یہ موضوعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک دوسرے سے متعلق ہیں اور سب کا تعلق پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے ہے۔ ایل ایس ڈی جیز کا ایک موضوعی نقطہ نظر اپنایا گیا ہے کیونکہ وہ آسانی سے پنچایتوں اور کمیونٹی سے جڑ جاتے ہیں، اس طرح دیہی علاقوں میں مجموعی ترقی کے لیے ایس ڈی جیز کے حصول میں پنچایتوں کو وژن فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو مقامی بنانے اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی خاطر نوڈل وزارتوں کے ساتھ بین وزارتی مشاورت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ علاقائی ورکشاپس اور اقوام متحدہ (یو این) ایجنسیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے علاوہ کئی اقدامات کیے ہیں۔ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نچلی سطح پر ایل ایس ڈی جیز کو آگے لے جانے کے لیے ریاستوں/یوٹیز اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔
پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
(ش ح- ع ح)
U-2694
(रिलीज़ आईडी: 1988451)
आगंतुक पटल : 91