جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹریٹ لائٹس کی اٹل جیوتی یوجنا کے تحت تنصیب

Posted On: 19 DEC 2023 5:32PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے اٹل جیوتی یوجنا (اجے) کے تحت اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے بارے میں اطلاع دی۔

ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے جزوی فنڈنگ کے ساتھ سولر اسٹریٹ لائٹس (ایس ایس ایلز) کی تنصیب کے لیے اٹل جیوتی یوجنا (اجے) کا پہلا مرحلہ ستمبر 2016 میں 31.03.2018 تک عمل میں لانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

31.3.2018 تک، متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کی طرف سے اجے فیز- اول کے تحت ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 1.45 لاکھ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے منظوریاں جاری کی گئیں۔ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے دی گئی ٹائم لائنز کے اندر کل تقریباً 1.35 لاکھ سولر اسٹریٹ لائٹس كی تنصیب عمل میں لائی جا سكتی ہے۔

اٹل جیوتی یوجنا (اجے) کا مرحلہ- دوءم دسمبر 2018 میں ایک سال کی مدت کے اندر نفاذ کے لیے شروع کیا گیا تھا جس كی میعاد بعد میں 31.3.2021 تک بڑھا دی گئی تھی۔ كوویڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ کو دو سال یعنی مالی سال 2021-2020 اور مالی سال 2022-2021 کے لیے معطل کر دیا تھا اور اس طرح اجے فیز-دوءم جس کے لیے جزوی طور پر ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، اسے نئی منظوریوں کے لیے 01.04.2020 سے بند کر دیا گیا تھا۔ 

31.3.2020 تک اجے فیز-دوئم کے تحت ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 1.50 لاکھ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے متعلقہ ڈی ایم کے ذریعے منظوری جاری کی گئی تھی۔ كوویڈ-19 کی پابندیوں اور سپلائی چین کے مسائل پر غور کرتے ہوئے سولر اسٹریٹ لائٹس کی منظور شدہ تعداد کی تنصیب کو پہلے 31.12.2021 تک بڑھایا گیا اور اس کے بعد آخر میں 30.6.2022 تک بڑھا دیا گیا۔ توسیعی مدت کے اندر اجے فیز- دوم کے تحت تقریباً 1.37 لاکھ سولر اسٹریٹ لائٹس كی تنصیب عمل میں آئی

نامکمل تنصیبات کی خاطر اسکیم پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ای ای ایس ایل کی طرف سے بتائی گئی بڑی وجوہات میں ان سائٹس کی تصدیق میں تاخیر جہاں سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جانی تھیں، ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے فنڈز جاری کرنے میں تاخیر وغیرہ شامل رہیں۔

اجے کے خطوط پر شمسی اسٹریٹ لائٹس فراہم کرنے سمیت ایک تجویز نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے زیر غور ہے۔

یہ اطلاع نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 19 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO 2682

 


(Release ID: 1988420) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Punjabi