دیہی ترقیات کی وزارت
ذاتی مدد کے گروپوں کو ڈرونز کی فراہمی
Posted On:
19 DEC 2023 5:21PM by PIB Delhi
جی ہاں! حکومت ہند نے حال ہی میں خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں (ڈبلیو ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے کے لیے، مرکزی شعبے کی ایک اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 15000 منتخب خواتین ذاتی مدد کے گروپوں کو کو ڈرون فراہم کرنا ہے، تاکہ کسانوں کو زراعت کے مقصد کے لیے کرائے کی خدمات فراہم کی جا سکیں (کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے)۔
ڈرون فراہم کرنے کے لیے دین دیال انتودیہ یوجنا (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے رہنما خطوط کے مطابق’’اے‘‘ گریڈ کے حامل خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں ،ڈبلیو ایس ایچ جی کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ گریڈ’اے‘ کے ڈبلیو ایس ایچ جیز، ریاستوں کے ذریعے تجارتی فصلوں جیسے مرچ، کپاس، دھان، گیہوں، باغات اور باغیچے وغیرہ جیسی فصلوں کی کاشتکاری والے دیہاتوں کے گروپ سے منتخب کیے جائیں گے۔
اس پروجیکٹ کے لیے 1261 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کا مقصد 24-2023 سے 26-2025 تک، تین سال کی مدت کے دوران 15000 شناخت شدہ خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک ڈرون فراہم کرنا ہے۔
یہ معلومات دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*************
ش ح۔ا ع ۔ را
U-2668
(Release ID: 1988316)
Visitor Counter : 94