سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاتھ سے کی جانے والی انسانی فضلے کی  صفائی

Posted On: 19 DEC 2023 3:05PM by PIB Delhi

"انسانی فضلے  کی دستی صفائی کرنے والوں کے طور پر ملازمت کی ممانعت اور ان کی بحالی ایکٹ، 2013 (ایم ایس  ایکٹ، 2013) کے مطابق ملک میں 6.12.2013 سےانسانی فضلے کی  دستی صفائی ایک ممنوعہ سرگرمی ہے۔ تمام اضلاع سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یا تو خود کو دستی صفائی سے پاک قرار دیں یا پھر اس سے منسلک گندے لیٹرین اور دستی صفائی کرنے والوں کا ڈیٹا موبائل ایپ "سوچھتا ابھیان" پر اپ لوڈ کریں۔ اضلاع کے لیے خود کوانسانی فضلے کی  دستی صفائی سے پاک قرار دینے کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔ 10.12.2023 تک، ملک کی چھ ریاستوں کے 38 اضلاع نے خود کو دستی صفائی سے پاک نہیں بتایا ہے۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں-

ریاست کے لحاظ سے ضلع کی تعداد، جنہوں نے دستی صفائی سے پاک ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے۔

 

نمبر شمار

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

ضلعوں کی تعداد

1.

آسام

3

2.

جھارکھنڈ

1

3

مدھیہ پردیش

10

4.

منی پور

9

5

میگھالیہ

2

6

تلنگانہ

13

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس وقت ملک میں انسانی فضلے کی  دستی صفائی میں مصروف لوگوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

انسانی فضلے کی دستی صفائی 6.12.2013 سے ممنوع ہے۔ کوئی بھی شخص یا ایجنسی اس تاریخ سے دستی صفائی کے لیے کسی شخص کو شامل یا ملازمت نہیں دے سکتی۔

 

یہ معلومات  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

 

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2658)

 


(Release ID: 1988309) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Telugu