سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بزرگ شہریوں کے لئے ضروری خدمات
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2023 3:04PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعہ چلائی جانے والی جامع اسکیم اٹل وائیو ابھی اودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) میں بزرگ شہریوں کے لئے مالیاتی سکیورٹی ، حفظان صحت ، تغذیہ ، رہائش اور فلاح وبہبود کی فراہمی کے عناصر شامل ہیں۔ ایسے ہی ایک عنصر کے تحت، جسے بزرگ شہریوں کے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کہا جا تا ہے، بزرگ شہریوں کے ایسے گھروں کو چلانے اور دیکھ بھال کے لئے، جہاں رہائش ، خوراک، طبی دیکھ بھال، تفریحی مواقع وغیرہ جیسی بنیادی چیزیں بزرگ شہریوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں، نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو نقد امداد فراہم کی جاتی ہے۔ راشٹریہ وایو شری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت خط افلاس سے نیچے رہنے والے یا 15 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے کنبوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کو ، جو زیادہ عمر سے متعلق معذوریوں سے متاثر ہیں، امدادی آلات کیمپ کی سطح پر مفت تقسیم کئے جاتے ہیں۔ دی ایلڈر لائن : بزرگ شہریوں کے لئے قومی ہیلپ لائن (این ایچ ایس سی) (مفت ٹیلی فون نمبر: 14567) پر بزرگ شہریوں کو پریشان کئے جانے کی صورت میں مفت معلومات، رہنمائی، جذباتی سہارا اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے امداد فراہم کی جا تی ہے۔ سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن (سیج) نامی عنصر کا مقصد نوجوانوں کو بزرگوں کے مسائل کے بارے میں سوچنے اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے اختراعی طریقے تلاش کرنے کی ہمت افزائی کرنا اور ایکوٹی کی امداد فراہم کر کے اسٹارٹ اپس میں ان کی مدد کرنا شامل ہے۔
قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) کی اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت حکومت ہند کے دیہی ترقی کے محکمے کی پوری طرح مرکزی سرپرستی والی اسکیم کے تحت 60 سال سے 79 عمر کے بزرگ افراد کو ، جن کا تعلق خط افلاس سے نیچے رہنے والے (بی پی ایل) کنبوں سے ہے، 200 روپے ماہانہ کی پنشن دی جا رہی ہے۔ البتہ پنشن کو بزرگ افراد کے 80 سال کی عمر کو پہنچنے پر بڑھا کر 500 روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ فراہم کی جانے والی امداد ی رقم کے کم از کم برابر یا اس سے زیادہ رقم بزرگوں کو فراہم کرنے کی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔ سر دست ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے این ایس اے پی کی آئی جی این او اے پی ایس کے تحت فیض حاصل کرنے والوں کو 50 روپے سے 300 روپے تک کی اضافی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ این ایس اے پی کے تحت پنشن اسکیم کو ، اسکیم کے حسا ب سے منظوری دی گئی ہے، جب کہ ریاست / مرکز کے زیر انتطام علاقے کے حساب سے اس اسکیم میں اضافی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ سر دست آئی جی این او اے پی ایس کے تحت ملک میں 2.21 کروڑ فیض حاصل کرنے والے ہیں اور اس اسکیم نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریبا 100 فیصد منظوری حاصل کی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس یہ متبادل ہے کہ وہ اپنے وسائل سے پنشن فراہم کریں اور این ایس اے پی پنشن اسکیم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اہل فیض کنندگان کافی زیادہ ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بزرگ افراد کے حفظان صحت کا قومی پروگرام (این پی ایچ سی ای) 11-2010 میں شروع کیا تھا، تاکہ بزرگ شہریوں کو ریاستی صحت دیکھ بھال کے نظام میں مختلف سطحوں پر یعنی پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشیئری پر حفظان صحت کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اس پروگرام کے دو جزو ہیں، جن میں قومی صحت مشن (این ایچ ایم)، یعنی پرائمری اور سیکنڈری حفظان صحت کی دیکھ بھال ، جس میں ضلع اسپتالوں(ڈی ایچ)، کمیونٹی صحت مراکز (سی ایچ سی)، پرائمری ہیلتھ مراکز (پی سی ایچ سی)، ذیلی سینٹر / صحت اور تندرستی مراکز شامل ہیں اور ٹرشیئری جزو میں ریجنل گیریاٹرک سینٹروں (آر جی سیز) کے ذریعہ یہ خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ آر جی سیز بھارت کی 18 ریاستوں کے 19 میڈیکل کالجوں ، نئی دہلی میں انصاری نگر میں واقع ایمس کے نیشنل سینٹر آف ایجنگ (این سی ایز) کے ذریعہ اور چنئی میں مدراس میڈیکل کالج کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اس میں بزرگ شہریوں سے متعلق صحت کے معاملات پر تحقیق بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 10 کروڑ غریب اور کمزور خاندانوں (تقریبا 50 کروڑ فیض کنندگان) کا احاطہ کرنے کے لئے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) شروع کی ہے، جس میں ہر کنبے کو ثانوی اور ٹرشیئری حفظان صحت کے لئے پانچ لاکھ روپے سالانہ تک امداد فراہم کی جاتی ہے۔ آیوشمان بھارت - پی ایم جے اے وائی کے آغاز کے بعد راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا (آر ایس بی وائی) اور بزرگ شہریوں کی صحت انشورنس اسکیم (ایس سی ایچ آئی ایس) کو اس میں ضم کردیا گیا ہے۔ آر ایس بی وائی اور ایس سی ایچ آئی ایس کے تمام فیض حاصل کرنے والے خاندانوں کو آیوشمان بھارت - پی ایم جے اے وائی کے تحت فوائد کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر محترمہ پراتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- وا - ق ر)
(19-12-2023)
U-2659
(रिलीज़ आईडी: 1988283)
आगंतुक पटल : 96