بھاری صنعتوں کی وزارت
بھارتی صنعتوں کی وزارت نے انڈین کیپیٹل گڈز سیکٹر اسکیم میں مسابقتی صلاحیت میں اضافےکے مرحلہ 2 کے تحت نئے ایڈوانسڈ مہارت کے مراکز (سی او ایز) کے قیام اور موجودہ سی او ای میں اضافے کے لیے نو پروجیکٹوں کو منظوری دی
مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز کے قیام اور موجودہ سی ای ایف سی میں اضافے کے لیے پانچ پروجیکٹوں کو بھی اب تک منظوری دی گئی ہے
Posted On:
19 DEC 2023 2:46PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے کیپٹل گڈس سیکٹر کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے 995.96 کروڑ روپے کے کل خرچ اور 631.22 کروڑ روپے کے بجٹ تعاون کے ساتھ سال 2014 میں ’’انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت میں اضافہ‘‘ کی اسکیم شروع کی ہے۔
اسکیم کے تحت، ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے آٹھ (8) مہارت کے مراکز (سی او ایز) اور پندرہ مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز (سی ای ایف سیز) بشمول چار انڈسٹری 4.0 سمرتھ مراکز اور چھ ( 6) ٹیکنالوجی انوویشن پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں۔
بھاری صنعتوں کی وزارت نے 25 جنوری، 2022 کو 1207 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات ، 975 کروڑ روپے کی بجٹ امداد اور 232 کروڑ روپے کے صنعتی تعاون کے ساتھ اسکیم کے مرحلہ 2 کو نوٹیفائی کیا۔ اسکیم کے مرحلہ 2 کے تحت اب تک نئے ایڈوانسڈ سی او ای کے قیام اور موجودہ سی او ای میں اضافے کے لیے کل نو (9) پروجیکٹ اور سی ای ایف سیز کے قیام اور موجودہ سی ای ایف سیز کو بڑھانے کے لیے پانچ (5) پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
انڈین کیپیٹل گڈس سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت میں اضافے کی اسکیم مرحلہ 1 کے حصے ٹیکنالوجی ایکوزیشن فنڈ پروگرام (ٹی اے ایف پی) کے تحت، ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پانچ غیر ملکی مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز حاصل کی گئی ہیں:
(رقم کروڑ روپے میں)
پروجیکٹ اتھارٹی
|
حاصل کی گئی ٹیکنالوجی
|
پروجیکٹ کی کل لاگت
|
ایم ایچ آئی کے ذریعہ جاری کی گئی گرانٹ
|
ایچ ایم ٹی مشین ٹولز لمیٹڈ، بنگلورو
|
فور گائیڈ وے سی این سی لیتھ تیار کرنا
|
4.40
|
1.10
|
ایچ ایم ٹی مشین ٹولز لمیٹڈ، بنگلورو
|
وائی ایکسس ایس بی سی این سی30ٹی ایم وائی اور مین اسپنڈل پر انٹی گریٹ ہائی پریسیژن سی ایکسس کے ساتھ ایک ٹرن مل سنٹرتیار کرنا
|
1.5280
|
0.2292
|
الائیڈ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، دہلی
|
ہیوی ڈیوٹی الیکٹریکل اسپیشلائزڈ پاور کیبلز کی تیاری
|
14.33
|
3.58375
|
پی ٹی سی انڈسٹریز لمیٹڈ، لکھنؤ
|
ہندوستان میں پہلی بار ٹائٹینیم کاسٹنگ سہولت تیار کرنا
|
51.02
|
10.00
|
آئی پی ایم پرائیویٹ لمیٹیڈ لمیٹڈ، دہلی
|
ٹنگسٹن کاربائیڈ پاؤڈر کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈرو ٹربائنز کے لیے روبوٹک لیزر کلیڈنگ ٹیکنالوجی تیار کرنا
|
4.975
|
1.2425
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن ا۔
U- 2653
(Release ID: 1988281)
Visitor Counter : 50