کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب. پیوش گوئل نے "پی ایم گتی شکتی کے مجموعہ: جلد II"  کا اجراء کیا


’’پی ایم گتی شکتی نیشنل سے متعلق کرداروں اور ذمہ داریوں کا مجموعہ‘‘

ضلع کلکٹروں کے لئے’’ماسٹر پلان ‘‘اور ’’ہینڈ بک‘‘: پی ایم گتی شکتی

قومی ماسٹر پلان برائے علاقائی ترقیاتی رسائی

Posted On: 19 DEC 2023 2:26PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے کل ونجیہ بھون، نئی دہلی میں، تین دستاویزات جاری کیں، جن میں "پی ایم گتی شکتی کا مجموعہ: جلد II"، "پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان سے ،تعلق کردار اور ذمہ داریوں کا مجموعہ" اور "ضلع کلکٹروں کے لیے ہینڈ بک: علاقائی ترقیاتی رسائی کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان"،شامل ہیں۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، سکریٹری، صنعت کی فروغ اور اندرونی تجارت کے شعبہ کے سیکریٹری (ڈی پی آئی آئی ٹی) راجیش کمار سنگھ، خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس) ڈی پی آئی آئی ٹی، محترمہ سمیتا داورا، بی آئی ایس اے جی-این کےڈائریکٹر جنرل  جناب ٹی پی سنگھ، نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے ممبران اور دیگر سینئر عہدیدار بھی اس اجراء کے دوران موجود تھے۔

کامرس اور صنعت، صارفین امور ، خوراک کے عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ان کوششوں کے لیے سب کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں پی ایم گتی شکتی کے تحت کیے گئے نتائج اور اہم کامیابیوں کا پرچار کیا ہے۔ انہوں نے مربوط اعدادو شمار پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے اہم مسائل کو حل کرنے، پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اور وقت کے پابند طریقے سے عمل آوری میں لاگت کی تاثیر کو یقینی بنانے اور این او سی کی منظوریوں اور زمین کے حصول میں تیزی لانے میں، پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے فوائد کو اجاگر کیا۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے بنیادی ڈھانچے، اقتصادی اور سماجی وزارتوں/محکموں کی شمولیت پر زور دیا ،جس نے پی ایم گتی شکتی اصولوں پر مکمل علاقوں کی جامع اور مربوط منصوبہ بندی کو فعال بنایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان تینوں دستاویزات کا اجراء ،ہمارے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو مزید ہم آہنگ بنائے گا اور ہندوستان کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے سخت بنیادی ڈھانچہ اور نرم  بنیادی ڈھانچہ کے لیے ضلعی/مقامی سطح پر علاقے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کی گئی زبردست بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے اظہار خیال کیاکہ یہ دستاویزات ،تمام متعلقہ فریقین کو فائدہ پہنچائیں گی اور مربوط منصوبہ بندی، ایڈہاک مسائل کے خاتمے اور تمام مرکزی، ریاستی اور مقامی سطح پر تمام متعلقہ متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے قابل ہوں گی۔

خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس)، ڈی پی آئی آئی ٹی محترمہ سمیتا داؤرا نے اپنے تعارفی کلمات میں روشنی ڈالی کہ لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اعداد و شمار کی ملکیت اور میعار کے انتظامیہ اور پی ایم جی ایس کے استعمال کے معاملات سے ،متعلق ٹھوس کوششیں کی ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں ان میں سے بہت سے اقدامات اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ ان میں شامل ہیں (i) ’’ہندوستان میں لاجسٹک لاگت: تشخیص اور طویل مدتی فریم ورک‘‘ سے متعلق رپورٹ کا اجرا؛ (ii) ’’مختلف ریاستوں میں لاجسٹک ایزی (لیڈز) –2023‘‘ کا اجرا؛ (iii) نئی دہلی میں بی آئی ایس اے جی-این کے آفس-نیز-تربیتی مرکز کا افتتاح۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ جاری کردہ تین دستاویزات، پی ایم گتی شکتی میں متعلقہ فریقین کے کردار اور ذمہ داریوں کو ہموار کریں گے، ضلع/مقامی سطح پر علاقے کی ترقی کی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کریں گے اور  متعلقہ فریقین کے درمیان کراس -لرننگ کو فروغ دیں گے۔

’’پی ایم گتی شکتی کا مجموعہ: جلد II‘‘

پی ایم گتی شکتی کے آغاز کے دو سال کی یاد میں، 13 اکتوبر 2023 کو ایک ’’کمپینڈیم آف پی ایم گتی شکتی‘‘ کا اجرا ءکیا گیا تھا۔ اس کے تسلسل میں، دوسرا ایڈیشن ’’پی ایم گتی شکتی کا مجموعہ: جلد II‘‘ تیار کیا گیا ہے تاکہ مختلف شعبوں کی مختلف وزارتوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی این ایم پی کو اپنانے کے 11 کامیاب استعمال کے معاملات کو دکھایا جا سکے۔

یہ معاملات بریلی، گورکھپور اور سلی گوڑی کو جوڑنے والی تیز رفتار شاہراہ کی تعمیر سمیت وسیع پیمانے پر پروجیکٹوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، جن میں بنگلورو میں شہری بھیڑ  کے مسئلے کو حل کرنا؛ اور اروناچل پردیش میں سیاحت کے اقدامات کو بہتر بنانے اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

یہ پی ایم گتی شکتی کو اپنانے کے فوائد کی نشاندہی کرتا ہے، جن میں تیز فیصلہ سازی، مربوط منصوبہ بندی کا وقت اور لاگت کو کم کرنا اور دستی منصوبہ بندی کے عمل کو ڈیجیٹل ٹولز سے تبدیل کرنا شامل ہے۔ کمپنڈیم کا مقصد ایک قیمتی وسیلہ بننا ہے، جس سے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان کراس -لرننگ کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی ہو۔

’’ضلع کلکٹروں کے لیے ہینڈ بک:  علاقائی ترقیاتی رسائی کے لیے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان‘‘

چونکہ، پی ایم گتی شکتی جامع علاقے پر مبنی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیتی ہے، اس لیے اسے ضلع/مقامی سطح کی منصوبہ بندی پر اپنانا ناگزیر ہے۔ ضلعی سطح کے افسران کی آن بورڈنگ کی سہولت کے لیے ’’ضلعی کلکٹروں کے لیے ایک ہینڈ بک: علاقائی ترقیاتی رسائی کے لیے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان ‘‘ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ کتابچہ ،علاقائی ترقیاتی منصوبہ بندی کے اصولوں اور مطلوبہ مقاصد کے حصول میں ضلعی/مقامی سطح کی انتظامیہ کے اہم کردار کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتاہے۔

ایک جامع گائیڈ کے طور پر ارادہ کیا گیا ہے کہ یہ ضلعی سطح پر پی ایم گتی شکتی کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنانے کے لیے، ضلع/مقامی سطح پر متعلقہ فریقین کے کردار اور ذمہ داریوں کی مکمل تفہیم فراہم کرتا ہے، جو سماجی اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں شامل ہیں۔ یہ مرکزی/ریاستی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں جیسے کہ خواہش مند بلاکس پروگرام کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر کرداروں اور ذمہ داریوں کا مجموعہ‘‘

تقریب کے دوران، ’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر کرداروں اور ذمہ داریوں کا ایک مجموعہ‘‘ کا  بھی  ا جراء کیا گیا ہے، جس کا مقصد وزارتوں/ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے   متعلقہ معلومات دستیاب کرنا ہے۔ یہ متعلقہ فریقین کے کردار اور ذمہ داریوں کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے جس میں لائن وزارتیں/محکمے، ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے، بی آئی ایس اے جی- این  اور لاجسٹک ڈویژن شامل ہیں۔

یہ دستاویز ہر وزارت/محکمہ/ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کو، کوالٹی اینڈ اپڈیٹیشن میکانزم، ڈیٹا ایڈیٹنگ، ڈیٹا مینجمنٹ کے معیارات طے کرنے کے لیے، ایک چیک لسٹ کی تشکیل پر زور دے کر وضاحت، تعاون، اور موثر ڈیٹا مینجمنٹ کے طریقوں کو فروغ دینے، ڈیٹا انٹرآپریبلٹی، ڈیٹا کی حساسیت، این ایم پی پلیٹ فارم کی سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کرے گی۔

*************

ش ح۔ا ع   ۔ را

U-2649



(Release ID: 1988199) Visitor Counter : 72


Read this release in: Telugu , English , Hindi