وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ، تامل ناڈو حکومت کی سیلاب سے راحت حاصل کرنے میں مدد کررہا ہے۔  اس نےقدرتی آفات  سے نپٹنے والی ٹیموں اور آف شور گشتی جہاز کو ایک مربوط ہیلی کاپٹر کے ساتھ تعینات کیا ہے

Posted On: 19 DEC 2023 2:07PM by PIB Delhi

ریاستی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے اور مقامی آبادی کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے مدد طلب کیے جانے کے بعد، انڈین کوسٹ گارڈ نے تامل ناڈو میں چھ ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں (ڈی آر ٹیز) بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دی ہیں۔ توتیکورن کے ساحلی علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھنے اور سمندر اور ساحلی مقامات پر کسی بھی صورت حال کا جواب دینے کے لیے آئی سی جی کا ایک آف شور گشتی جہاز (او پی وی) ایک مربوط ہیلی کاپٹر کے ساتھ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

سری لنکا اور تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع سے دور کے علاقوں میں  ،جنوب مشرقی خلیج بنگال میں طوفانی گردش کے نتیجے میں 17 سے18 دسمبر 2023 کو غیرمتوقع طور پر شدید بارش ہوئیں جس کے نتیجے میں ترونیلویلی اور تھوتھکوڈی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ فی الحال توتیکورن میں موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

توتیکورن میں واقع انڈین کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نمبر 16، ترونیل ویلی اور تھوتھکوڈی دونوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھے ہوئے ہے۔ توتیکورن ہوائی اڈے بند ہونے کے بعد، ہندوستانی کوسٹ گارڈ ایک فکسڈ ونگ ڈورنیئر ہوائی جہاز اور ایک اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر کو مدورائی میں تعینات کرکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کی کوششوں میں مدد فراہم کر تے ہوئے علاقے میں اپنی کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے، جن میں چنئی سے این ڈی آف ایف کے اہم اہلکاروں کی نقل و حمل بھی شامل ہیں۔ عبوری طور پر، ایک راحتی غوطہ خور ٹیم   کو،پیڈل بوٹس، کیاکس اور کوسٹ گارڈ اسٹیشن منڈپم سے ایک ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم کو بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے توتیکورن بھیجا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ا ع   ۔ را

U-2646



(Release ID: 1988153) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu