ایٹمی توانائی کا محکمہ
کاکراپار اٹامک پاور پروجیکٹ یونٹ-4 نے پہلی کامیابی حاصل کی، کئی تجربات کی قطار میں
Posted On:
18 DEC 2023 3:06PM by PIB Delhi
کاکراپار اٹامک پاور پروجیکٹ کے یونٹ 4 (کے اےپی پی4-700 میگاواٹ) نے پہلی بار 17 دسمبر 2023 (اتوار) کو 01:17 بجے کریٹیکلٹی (عمل اور رد عمل کاپہلاسلسلہ) کا اہم سنگِ میل حاصل کیا۔ یہ کریٹیکلٹی اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) کی تمام شرائط کو پورا کرنے کے بعد حاصل کی گئی، جس نے پلانٹ کے نظام کی حفاظت کا سخت جائزہ لینے کے بعد کلیئرنس جاری کی تھی۔کے اے پی پی-4 ملک میں قائم کیے جانے والے 700 میگاواٹ کے سولہ مقامی پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز (پی ایچ ڈبلیو آر) کی سیریز میں دوسرا پلانٹ ہے۔
پہلی کریٹیکلٹی کے بعدکے اے پی پی-4 میں کئی تجربات/ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ(اے ای آر بی) کی کلیئرنس کے مطابق،مرحلہ وار پانی کی سطح کو بڑھایا جائے گا، جو بالآخر مکمل طاقت کے ساتھ یونٹ کے آپریشن پر اختتام پذیر ہوگا۔
کے اے پی پی- 3 اور 4 (700X 2میگاواٹ) گجرات کے سورت ضلع کے کاکراپار میں موجودہ ری ایکٹرکے اے پی ایس 1 اور 2(220X2 میگاواٹ) سے ملحق ہیں۔ ان مقامی پی ایچ ڈبلیو آرز میں جدید ترین حفاظتی خصوصیات ہیں اور یہ دنیا کے محفوظ ترین ری ایکٹرز میں سے ہیں۔ جب کہ یہ ری ایکٹر این پی سی آئی ایل کے ذریعہ ڈیزائن، تعمیر، کمیشن اور آپریٹ کیے گئے ہیں، آلات کی فراہمی اور معاہدوں پر عمل درآمد ہندوستانی صنعتوں/کمپنیوں کے ذریعے کیا گیا ہے، اور اس طرح یہ آتم نربھر بھارت کی روح کی حقیقی عکاسی ہے۔
اس تقریب کا مشاہدہ جناب بی سی پاٹھک، سی ایم ڈی، این پی سی آئی ایل نے کیا، جو سائٹ ٹیم کے ساتھ اسٹیشن کے کنٹرول روم میں موجود تھے۔ این پی سی آئی ایل ہیڈکوارٹر کے عہدیداروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب کو دیکھا۔ تقریب کے بعد سائٹ اور ہیڈکوارٹر میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے این پی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی نے این پی سی آئی ایل کے تمام ملازمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ 3 کے کمرشل آپریشن کے چھ ماہ کے اندرکے اے پی پی-4 کی کریٹیکلٹی کامیابی ایک اہم کامیابی ہے۔کے اے پی پی-3 کےچھ ماہ کے ہموار آپریشن کے ساتھ، اس نے جوہری توانائی کے تمام پہلوؤں میں این پی سی آئی ایل کی ڈیزائن، تعمیر، کمیشن اور آپریشن طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ زیر تعمیر یونٹوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے کام کریں۔
این پی سی آئی ایل فی الحال 7480 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ 23 ری ایکٹر چلا رہا ہے اور اس کی(بشمول کے اے پی پی-4) 7500 میگاواٹ کی زیر تعمیر صلاحیت و الی9 اکائیاں ہیں ۔ اس کے علاوہ، 7000 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ 10 مزید ری ایکٹر پروجیکٹ سے پہلے کی سرگرمیوں میں ہیں۔جن کے32-2031 تک بتدریج مکمل ہونے کی امید ہے۔
*****
ش ح۔ج ق ۔ف ر
(U: 2638)
(Release ID: 1988093)
Visitor Counter : 86