عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 19 دسمبر 2023 کو گڈ گورننس ہفتہ 2023 کا افتتاح کریں گے


انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ مرکزی سیکریٹریٹ میں ‘فیصلہ سازی کی کارکردگی میں اضافہ’ کے اقدام کے نتائج پیش کرے گا

ڈیٹا کے گہرائی سے تجزیہ اور فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے کے لیے ای-آفس ایڈوانسڈ اینالیٹکس ڈیش بورڈ اور شہریوں کو عوامی شکایات درج کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ، وزیر موصوف کے ذریعے شروع کی جائے گی

دو ہزار چودہ سے 2023 تک 25 علاقائی کانفرنسوں کے سفر پر ایک خصوصی کتابچہ،سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ اور خصوصی مہم 3.0 کے نتائج پر ایک کافی ٹیبل بک بھی جاری کی جائے گی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی مہم 3.0 کے دوران وزارتوں/محکموں کے بہترین طور طریقوں سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کریں گے

مرکزی وزارتیں 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا میں کمی کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے دوران اپنے بہترین طور طریقے پیش کریں گی

مہاراشٹر اور اتر پردیش کی ریاستیں اپنی گڈ گورننس کے طریقوں کو پیش کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 DEC 2023 5:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے کے وزیر مملکت، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ، حکومت ہند ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ 19 دسمبر 2023 سے 25 دسمبر 2023 یعنی گڈ گورننس ڈے  تک منعقد ہونے والی  گڈ گورننس ہفتہ (سوشاسن سپتاہ) تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب 19 دسمبر 2023 کو بھیم آڈیٹوریم، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس میں مہاراشٹر، اتر پردیش کے سینئر سرکاری عہدیدار اور حکومت ہند کے سکریٹریز شرکت کریں گے۔ ریاستی حکومتوں کے نمائندے اور ملک بھر کے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹر ورچوئل طریقے سے حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نے تیسرے سوشاسن سپتاہ کی کامیابی کے لیے اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘امرت کال میں ہم ‘پنچ پرن’ کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 2047 تک ترقی یافتہ  ملک بننے کا پہلا اصول ہر پالیسی یا طریقہ کار کے فیصلے میں ہماری مشعل راہ ہونی چاہیے۔ اسی طرح لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کے بوجھ کو کم کرنے کی سوچ کے ساتھ کام کرنا حکمرانی سے نوآبادیاتی باقیات کو ہٹانے کا ایک طریقہ ہوگا۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے ادارے اور لوگ ‘پنچ پرن’ کی بنیاد پر گڈ گورننس کے لیے ایسے قابل عمل افراد کو سامنے لائیں۔ گڈ گورننس کا سب سے اہم عنصر حکومت کے اندر طریقہ کار اور طریقوں کو آسان بنانا ہے تاکہ انہیں شہریوں پر مرکوز اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ اس طرح کے اقدامات عوام اور حکومت کے درمیان تبدیلی کے رشتے کے قیام کی عکاسی کرتے ہیں’’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘‘2047 تک کے سال ایک مضبوط، جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے وژن کو پورا کرنے کا ایک موقع ہیں۔ ہندوستان کے لیے ‘یہی وقت ہے، صحیح وقت ہے’۔’’

گڈ گورننس ہفتہ 2023 حکومت ہند کے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ہفتہ بھر کی تقریبات کا لگاتار تیسرا سال ہے۔

گڈ گورننس ویک کی تقریبات کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں اور انتظامی اصلاحات کو فروغ دینے کے حکومت کے مستحکم مقصد میں عزم اور یکجہتی کا زبردست احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلعی سطح پر انتظامیہ نے حکومت ہند کے ساتھ پلیٹ فارم کا اشتراک کیا اور انتظامیہ کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ ملتا ہے اور ہمارے انتظامی کاموں کو مربوط طریقے سے انجام دینے میں بہتری آتی ہے جس سے انتظامیہ کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے اور اس سے ہمارے شہریوں کی زندگی مزید بہتر ہوتی ہے۔

افتتاحی تقریب کے مقام پر منعقدہ نمائش میں وزارتیں/محکمے سوچھتا مہم 3.0 کے دوران شروع کیے گئے اپنے بہترین طریقوں کی نمائش کریں گے۔ ڈی اے آر پی جی مرکزی سیکرٹریٹ میں ‘فیصلہ سازی  سے متعلق کارکردگی میں اضافہ’ کے اقدام کے نتائج کو بھی شیئر کرے گا۔ مہاراشٹر اور اتر پردیش کی ریاستیں اپنی ریاستوں کی اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کو پیش کریں گی۔

مرکزی وزیر مرکزی سکریٹریٹ میں ڈیٹا کے گہرائی سے تجزیہ اور فیصلہ سازی کو مضبوط بنانے کے لیے ای-آفس ایڈوانسڈ اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا آغاز کریں گے۔وزیر موصوف سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ  لانچ کریں گے، اس سے شہریوں کو اپنے موبائل فون سے  شکایات درج کرانے  اور آواز پر مبنی فائلنگ  میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ 2014-2023 کے دوران 25 علاقائی کانفرنسوں کے سفر پر ایک خصوصی کتابچہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ 2023 جاری کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی مہم 3.0 کے دوران وزارتوں/ محکموں کے بہترین طریقوں سے متعلق ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گے اور خصوصی مہم 3.0 کے نتائج پر ایک کافی ٹیبل بک جاری کریں گے۔ خصوصی مہم 3.0 سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم تھی اور اس میں  بہت سے بہترین طور طریقے اور سنگ میل حاصل ہوئے۔ ایک پایہ تکمیل تک پہنچانے والا  نقطہ نظر اپنایا گیا اور سوچھتا مہم نے ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں2.58 لاکھ دفتری جگہوں کا احاطہ کیا،مؤثر استعمال کے لیے 164 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی،49.54 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا،اور دفتری اسکریپ اور خراب گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے سے 556 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

تیسرا سوشاسن سپتاہ ہندوستان میں ہر سطح پر گڈ گورننس کو آگے بڑھانے میں مدد گار ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 2637)


(ریلیز آئی ڈی: 1988089) وزیٹر کاؤنٹر : 147
یہ ریلیز پڑھیں: Punjabi , English , हिन्दी