کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی تیز رفتار نقل وحمل کے لیے حالیہ اقدامات

Posted On: 18 DEC 2023 5:14PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے ذریعے جولائی 2023 میں لانچ کیے گئے انڈیا کلائمیٹ انرجی ڈیش بورڈ (آئی سی ای ڈی) کے مطابق، ہندوستان کی بنیادی توانائی کی سپلائی (2020 اور 2021کووڈ سے متاثر برسوں کو چھوڑ کر) 22-2012 کے دوران 4.0 فیصد کی کمپاؤنڈ اینوول گروتھ ریٹ (سی اے جی آر) کی شرح سے بڑھی ہے۔

ہندوستان  کے توانائی کے تحفظ کے منظرنامے (آئی  ای ایس ایس) 2047 نیتی آیوگ کے ذریعے فروغ دیے گئے ایک توانائی ماڈلنگ ٹول کے مطابق، مستقبل کی توانائی کی سپلائی نیٹ زیرو اور کاروبار کے معمول کے منظر ناموں (بزنس ایز یوزول – بی اے یو ) کے تحت بالترتیب 3.3 فیصد سے 3.5 فیصد کی حد میں بڑھنے کا امکان ہے۔

ریلوے کی وزارت نے ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈیو (ای ڈی ایف سی) لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلو میٹر )اور ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی) جواہر لال نہرو پورٹ ٹرمنل (جے این پی ٹی) سے دادری (1506 کلو میٹر) تک دو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کی تعمیر شروع کی ہے۔ ای ڈی ایف سی کی تعمیر پوری طرح سے مکمل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ڈی ایف سی کے 1506 کلو میٹر میں سے 1176 کلو میٹر کاکام پورا ہوچکا ہے ۔ مشرقی ڈی ایف سی خاص طور سے کوئلہ، سیمنٹ، تیار اسٹیل اور دیگر تھوک اشیاء کی سپلائی کریگا۔ مشرقی ڈی ایف سی شمالی اندرونی علاقوں میں واقع حرارتی بجلی گھروں (تھرمل  پاور ہاؤس) کے لیے ملک کے مشرقی حصے سے کوئلے کی تیزی سے نکاسی کی سہولت فراہم کریگا۔ 

اس کے علاوہ ریلوے پروجیکٹ ریلوے کی وزارت کی شراکت داری کی پالیسی کے توسط سے نافذ کی جارہی ہے جس سے کوئلے کی نقل وحمل میں سہولت ہوگی۔

کوئلے کی بڑھتی ہوئی کھپت اور بجلی کی مانگ پوری کرنے کے لیے کوئلے کی وزارت کے ذریعے کئی تدابیر کی جارہی ہیں، جن میں گھریلو کوئلے کی مانگ پوری کرنے کیے لیے پیداوار بڑھانے کی غرض سے درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  1. پی ایس یوز  کی نئی اور براؤن فیلڈ کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹوں کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے کوئلے کی وزارت کے ذریعے باقاعدہ جائزہ۔
  2. کیپٹیو کان مالکوں (نیوکلیائی معدنیات کے علاوہ) کو ضرورت پور ی کرنے کے بعد اپنے سالانہ معدنی (کوئلہ سمیت) پیداوار کا 50فیصد تک کھلے بازار میں فروخت کرنے کے لیے ایسی اضافی رقم کی ادائیگی پر مرکزی حکومت کے ذریعے مقررہ طریقے سے کان سے جڑے اینڈ یوز پلانٹوں کو قابل بنانے کے لیے کان اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ 2021کی قانون سازی۔
  3. کوئلہ کانوں کو فعال بنانے میں تیزی لانے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل۔
  4. کوئلہ کانوں کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے مختلف منظوری حاصل کرنے کے لیے کوئلہ بلاک  الاٹیز کی مدد کے لیے پروجیکٹ نگرانی اکائی ۔
  5. محصول میں حصہ داری کی بنیاد پر تجارتی کانکنی کی نیلامی 2020 میں شروع کی گئی تجارتی کانکنی کی اسکیم کے تحت، پیداوار کی مقررہ تاریخ سے پہلے پروڈیوس کیے  گئے کوئلے کی مقدار کے لیے حتمی پیشکش پر 50فیصد کی چھوٹ کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوئلے کے گیسی فکیشن یا لکوی فکیشن پر ترغیبات (حتمی پیشکش پر 50فیصد کی چھوٹ) فراہم کی گئی ہے۔
  6. محصولات کی حصہ داری کے میکانزم پر تجارتی کانکنی کی نیلامی 18 جون 2020 کو شروع کی گئی تھی۔ تجارتی کوئلہ کانکنی کے ضابطے اور شرائط بہت نرم ہیں، کوئلے کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے، نئی کمپنیوں کو بولی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت ہے ، پیشگی رقم کم کی گئی ہے، ماہانہ ادائیگی کے خلاف پیشگی رقم کو ہم آہنگ کیاگیا ہے، کوئلے کانوں کو آپریشنلائز کرنے کے لیے، بولی کا شفاف عمل ، آٹومیٹڈ روٹ کے ذریعے 100 فیصد راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور قومی کوئلے کے عدد اشاریے کی بنیاد پر محصول کی حصہ داری کے ماڈل کے مطابق کارگزاری کے سہل پیمانے دیے گئے ہیں۔
  7. مندرجہ بالا کےعلاوہ کوئلہ کمپنیوں نے قابل بنانے کے لیے ماحولیات کے تعلق سے منظوری / جنگلات کی منظوری ، اراضی کو تحویل میں لینے، کوئلہ ہینڈلنگ پلانٹ (سی ایچ پی) / ایس آئی ایل او ، ریل پروجیکٹوں وغیرہ کے ذریعے مشینی لوڈنگ جیسے نکاسی بنیادی ڈھانچے میں ایک بی ٹی پیداوار منصوبے کے مطابق اپنے ہدف میں تعاون کرنے کے لیے پروجیکٹ جیسے سبھی ضروری وسائل کو پورا کرنے کے لیے شناخت کی ہے اور اس کے مطابق کارروائی شروع کی ہے۔

یہ اطلاع کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 2630)


(Release ID: 1988066) Visitor Counter : 69
Read this release in: English , Hindi