قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی کوآپریٹوز کی سپلائی چین اور مارکیٹ روابط کے استحکام کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات

Posted On: 18 DEC 2023 5:32PM by PIB Delhi

 حکومت نے قبائلی کوآپریٹوز کی سپلائی چین اور مارکیٹ روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔

ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائی فیڈ) آدیواسی امور کی وزارت کے ماتحت ایک ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی ہے، جس کا بنیادی مقصد سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور ان کی خریداری اور فروخت کے لیے مارکیٹ روابط فراہم کرنے کے ذریعے آدیواسی پیداوار / مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہے۔

وزارت پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اسکیم کے تحت ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ٹرائیفیڈ کو گرانٹ ان ایڈ فراہم کرتی ہے۔ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر ریاستی حکومتوں کو نوٹیفائیڈ مائنر فاریسٹ پروڈکٹ (ایم ایف پیز) کی خریداری کے لیے گردشی فنڈ کے طور پر 319.65 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، ہاٹ بازاروں، اسٹوریج گوداموں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 89.16 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اور 587.36 کروڑ روپے ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کے قیام کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، گرانٹ ان ایڈ کا ایک حصہ ٹرائیفیڈ نے آن لائن اور آف لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ان کی مارکیٹنگ کے لیے قبائلی مصنوعات کی خریداری کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے ریاستی حکومتوں نے اب تک وزارت کے ذریعہ فراہم کردہ گردشی فنڈز اور اپنے عطیات کا استعمال کرتے ہوئے 622.18 کروڑ روپے کے ایم ایف پی حاصل کیے ہیں۔ 3958 وی ڈی وی کے قائم کیے گئے ہیں جن کی فروخت 41.02 کروڑ روپے ہے اور ٹرائی فیڈ نے 123.02 کروڑ روپے کی آدیواسی مصنوعات کی خریداری کی ہے اور 2019-20سے اب تک 172.55 کروڑ روپے کی فروخت درج کی ہے۔

مذکورہ معلومات آدیواسی امور کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2618


(Release ID: 1987940) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi